Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ثانیہ مرزا نے 1.25 کروڑ اکٹھا کیے

اسپورٹس ڈسک،31مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کوویڈ 19 ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 1.25 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ وہ اس رقم کو ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کریں گی۔ ثانیہ کا ماننا ہے کہ 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے دوران اس سے قریب ایک لاکھ لوگوں کو مدد ملے گی۔ ثانیہ نے ٹیوٹر پر اسکی معلومات دی۔ انہوں نے لکھا، ضرورت مند لوگوں کو کچھ مدد کرنے کے لیے ہم نے پچھلے ہفتہ ایک ٹیم کے طور پر میں کوشش کی۔ ہم نے ہزاروں خاندانوں کو کھانا فراہم کیا اور ایک ہفتہ میں 1.25 کروڑ روپے اکٹھا کیے۔ جو ایک لاکھ لوگوں کی مدد کرئے گا۔ یہ ایک مسلسل کوشش ہے اور ہم سب یکجا ہوکر ایسا کررہے ہیں۔

ثانیہ کے اس کوشش کی فینس نے خوب تعریف کی۔ ایک فین نے کمنٹ میں لکھا ثانیہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ایسے کوشش کو جاری رکھیے۔ ایک دیگر فین نے لکھا آپ عظیم ہی نہیں دل سے بھی عظیم ہے۔

ثانیہ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ، جس میں وہ ‘صفا’ تنظیم کی حمایت کررہی تھیں اور لوگوں سے بھی اس مشکل وقت میں یومیہ مزدوروں کی مدد کرنے کا گذارش کی تھی۔ ثانیہ نے کہا تھا کہ پورا عالم اس وقت مشکل دور سے گذر رہا ہے ۔ ہم اس انتظار میں گھر بیٹھے ہوئے ہیں کہ سب کچھ پھر سے ٹھیک ہوجائے گا۔ لیکن یہاں پر ہزاروں لوگ ہیں، جو ایسے قسمت والے نہیں ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہیں کہ ہم انکی دیکھ بھال کریں اور ہم نے انکے لیے کیا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا صفا اور کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ آنے کے بعد ہمیں امید ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں جہاں تک ممکن ہوسکے ذیادہ خاندانوں کی مدد کریں۔

Tags:

You Might also Like