Type to search

اسپورٹس

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹک ٹاک پر

حیدرآباد12اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وبا کو دیکھتے ہوئے ہر طرف لاک ڈاؤن لاگو ہے۔ وہیں عام آدمی ، مشہور شخصیات سے لیکر کھلاڑی تک لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

سرکردہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اب سماجی رابطہ کے اہم ذریعہ ٹک ٹاک پر بھی اکاونٹ بناچکی  ہیں۔ حال ہی میں ثانیہ مرزا اپنا ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کیا، اس ویڈیو میں ثانیہ کورونا وائرس کو مار کر گاتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

@mirzasaniar##playathome I killed them all 💪🏽 🦠 ps: don’t mind the ppl walking in the background 😅

♬ original sound – Sania Mirza

 

حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے اس خصوص میں ایک مختصر پانچ سکنڈ کا ویڈیوٹوئیٹر پر پوسٹ کیا۔انہوں نے اس ویڈیو جس کو تقریبا 439افراد نے دیکھا ہے میں کہا کہ وہ اب ٹک ٹاک پربھی آگئی ہیں۔انہوں نے اس ویڈیو میں خواہش کی ہے کہ ان کو فالو کیاجائے۔

ثانیہ مرزا پہلے ہی سماجی رابطہ کے دیگر ذرائع پر کافی سرگرم ہیں اور وقتا فوقتا مختلف تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ان کے کئی فالوورس بھی ہیں۔ان کی بعض پوسٹس اخبارات کی زینت بھی بنتے ہیں۔

ثانیہ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ‘میں نے سب کو مار ڈالا’۔ اس ویڈیو میں ثانیہ دونوں ہاتھوں سے کورونویرس کو ٹکراتی نظر آرہی ہیں۔

Tags:

You Might also Like