Type to search

اسپورٹس

ثانیہ-میک ہیل کی جوڑی کلیولینڈ اوپن میں ہاری

ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک،29 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کلیولینڈ اوپن چیمپئین کا خطاب جیتنے سے محروم ہوگئی۔ ثانیہ اور انکی امریکی جوڑی دار کرسٹینا میک ہیل کو ویمنز ڈبل کے فائنل مقابلے میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں کو ٹاپ سیڈ جاپانی شوکو اویاما اور اینا شیباہارا کے ہاتھوں شکست ملی۔ ثانیہ کو فائنل میں 5-7 ، 3-6 سے شکست ملی۔

ٹینس سٹار اثانیہ مرزا ، جو یو ایس اوپن سے الگ کلیولینڈ میں کھیلے جارہے ‘ٹینس ان دی لینڈ’ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں ، ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی امریکن جوڑی دار کرسٹینا میک ہل کے ساتھ فائنل میں داخل ہوئی تھی- اس سے پہلے انہوں نے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں بڑا الٹ پھیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ہندوستانی اور امریکی جوڑی نے 10 ویں گیم تک پہلے سیٹ میں جدو جہدکی لیکن 11 ویں گیم میں اپنی سروس گنوا دی اور پھر پہلا سیٹ 45 منٹ میں 5-7 سے ہار گیا۔

 ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور امریکہ کی کرسٹینا میک ہیل نے 235238 ڈالر کے کلیولینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کرلیا تھا جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ یافتہ جاپانی جوڑی شوکو اویاما اور اینا شباہارا سے ہوا۔

ایک گھنٹہ اور 24 منٹ کے کھیل میں انڈو امریکن جوڑی کچھ خاص نہ دیکھا سکی اور جاپانی جوڑی کے سامنے ہار گئی۔ فائنل میں ہارنے کے باوجود ثانیہ نے اس ٹورنامنٹ سے بطور انعام 3000 امریکی ڈالر کمائے۔

ثانیہ اور میک ہیل نے خواتین کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں ناروے کی الریکے ایکری اور امریکہ کی کیتھرینا ہیرسن کو 7-6, 6-2 سے ہرایا-

اب انکا سامنا شوکو اویاما اور اینا شیبہار سے ہوگا- ثانیہ اور کرسٹینا نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ دیکھایا ہے-
پچھلے دو میچوں میں انکی جوڑی نے ایک بھی سیٹ گنوائے بنا جیت درج کی ہے-

اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں ثانیہ اور کرسٹینا میک ہیل نے چیک جمہوریہ کی لوسی اور چین کی شوائی کو 6-3, 6-3 سے ہرایا-

Tags:

You Might also Like