Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا کی چار سال بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی

ثانیہ مرزا ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی

اسپورٹس ڈسک،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی سب سے کامیاب ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کی چار سال کے لمبے وقفے کے بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے- آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) نے تین سے سات مارچ تک دبئی میں کھیلے جانے والے فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ اے ٹورنامنٹ کے لیے 22 فروری کو اعلان ہندوستانی ٹیم میں ثانیہ کو نامزد کیا ہے-

سابق ڈبلز نمر ایک ثانیہ آخری بار 2016 میں فیڈ کپ میں کھیلی تھی اور اکتوبر 2017 میں کوٹ سے باہر تھی، 33 سالہ ثانیہ نے اس سال جنوری میں ہوبارٹ انٹرنیشنل میں واپسی کی تھی اور خطاب بھی جیتا تھا، لیکن پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے انہیں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ریٹائر ہونا پڑا تھا-

ہندوستانی ٹیم میں اعلی درجے کی رینکینگ کھلاڑی انکیتا ہے جو ویمن رینکینگ میں 176 ویں نمبر پر ہے- انکیتا اور ثانیہ کے علاوہ ہندوستان کو پلے آف میں لے جانے کی ذمہ داری ریا بھاٹیا (349) ، رتوجا بھوسلے (458) اور کرمان کور تھانڈی (587) پر رہے گی-

Tags:

You Might also Like