Type to search

اسپورٹس

شوہر شعیب ملک سے دوری پر ثانیہ مرزا نے کہا، پتہ نہیں بیٹا کب والد کو دیکھ پائے گا

izhaan-mirza-malik

اسپورٹس ڈسک،17مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہلک کورونا وائرس سے سبھی کو گھروں میں رہنے کو مجبور کردیا ہے – ہندوستان ہو یا پاکستان، دونوں ہی ملکوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے- اور لوگ تمام پریشانیوں سے متاثر ہے- اس مشکل وقت میں ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا بیٹے کو لیکر پریشان ہے- انہوں نے ایک لائیو چیٹ کے دوران کہا کہ شعیب ملک پاکستان میں ہے- جبکہ میں یہاں بیٹے کے ساتھ ہوں، پتہ نہیں کب بیٹا دوبارہ اپنے والد سے مل پائے گا-

انہوں نے بتایا، جب کورونا وائرس کی شروعات ہوئی تو میں انڈین ویلز ٹورنامنٹ کے لیے امریکہ میں تھی، جسے رد کردیا گیا تو واپس آگئی، وہیں شعیب پاکستانی سپر لیگ کھیل رہے تھے- اسکے بعد وہ وہاں اپنی ماں کے ساتھ سیالکوٹ میں رہ گئے اور میں بیٹے کے ساتھ یہاں، انکی ماں 65 سال کی ہے تو انہیں شعیب کی ذیادہ ضرورت تھی، ہم دونوں مثبت ہیں، لیکن پتہ نہیں کب بیٹا اپنے والد کو دیکھ پائے گا-

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ان کے بیٹے کے لئے مثالی شخصیت ہیں۔انہوں نے اس سلسلہ میں گذشتہ روز کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہر نسل کیلئے ان کی کئی مثالی شخصیات ہوتی ہیں۔ جس طرح ان کے والد کے لئے فٹ بال کے مشہور کھلاڑی پلے مثالی شخصیت ہیں،

Tags:

You Might also Like