Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے لئے نامزد، بنی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

اسپورٹس ڈسک،1مئی (بھاشا) ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا جمعرات کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں۔ انہیں ایشیا، اوشیانا علاقےسے انڈونیشیا کی پریسکا مڈلین نگروہو کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ ثانیہ نے حال میں چار سال بعد فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں واپسی کی تھی۔

ناظرین کے درمیان اپنے 18مہینے کے بیٹے اذہان کی موجودگی میں ثانیہ نے ہندوستان کو پہلی بار فیڈ کپ کے پلے آف میں جگہ دلانے میں اہم رول نبھائی تھی۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) کی ایک ریلیز میں ثانیہ نے کہا ، “2003 میں پہلی بار ہندوستانی لباس میں کورٹ پر اترنا میرے لیے باعث فخر لمحہ تھا۔ تب سے میں نے 18 سال کا لمبا سفر طے کیا ہے۔ ہندوستانی ٹینس کی کامیابی میں تعاون دے کر فخر محسوس کررہی ہوں۔

Tags:

You Might also Like