Type to search

اسپورٹس

ہوبارٹ انٹرنیشنل: ثانیہ مرزا کا شاندار کھیل جاری، ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچی

ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے ویمنس ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ 33 سال کی ثانیہ نے اپنی یوکرین ساتھی نادیہ کیچونک کے ساتھ کوارٹر فائنل مقابلے میں زوردار مظاہرہ کیا۔ اب سیمی فائنل میں جمعرات کو پانچویں سیڈ ثانیہ کی جوڑی کامقابلہ سلووینیائی۔ چیک جوڑی تمارا زیڈانسک اور میری بوزکووا سے ہوگا۔

جمعرات کو انڈو ۔ یوکرین (ثانیہ ۔ نادیہ) جوڑی نے امریکہ کی وانیا کنگ اور کرسٹینا میک ہیل کی جوڑی کو 6-2, 4-6, 10-4 سے شکست دی۔ ایک وقت یہ مقابلہ 1-1 سے برابر پر تھا۔ لیکن ثانیہ اور نادیہ کی جوڑی نے ٹائی۔بریک میں بازی مار لی۔ ثانیہ ۔ نادیہ کی جوڑی نے اس سے پہلے منگل کو جارجیا کی  اوکاسانا کالش نیکووا اور جاپان کی میویوکاٹو کی جوڑی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ثانیہ نے دو سال بعد کورٹ پر واپسی کی ہے۔ انہوں نے آخری بار اکتوبر 2017 میں چائنا اوپن میں حصہ لیا تھا۔

Tags:

You Might also Like