Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ کا پوسٹر جاری، 20 مارچ کو ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،4مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آخر کار دیر صحیح ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم سندیپ اور پنکی فرار کا پوسٹر سامنے آگیا ہے۔اسی کے ساتھ فلم کی ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ فلم بنانے میں بہت دیر ہوئی ہے اور اب یہ فلم 20 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ پوسٹر دلچسپ ہے اور اتنی ہی فلم کی کہانی بھی ٹیوٹر پر بھی ہیش ٹیگ سندیپ اور پنکی فرار ٹرینڈ میں ہے۔

ارجن کپور نے فلم کے پوسٹر کو مزیدار طریقے سے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنا پوسٹر لانچ کرتے ہوئے لکھا، ملیں پنکی عرف سندیپ کا فرار پارٹنر سے۔ جبکہ پرینیتی والا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ارجن نے لکھا، میری پارٹنر ان کرائم سندیپ عرف پرنیتی چوپڑا سے ملیں۔ فلم میں ارجن کپور کا نام پنکی دہیا ہے اور پرنیتی کا سندیپ کور۔

سال 2012 میں عشق زادے اور 2018 میں نمستے انگلینڈ کے بعد ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا تیسری بار پردے پر ساتھ ہے۔ فلم کو بنانے میں 3 سال کا لمبا وقت لگا ہے۔ 2017 کے نومبر میں بھی فلم فلور پر آگئی تھی۔خود ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس دیری کی وجہ یہ رہی کہ میکرس باکس آفس پر کسی طرح کا کلیش نہیں چاہتے تھے۔ سندیپ اور پنکی فرار کی ہدایت دباکر بنرجی کی فلم ہے اور یہ ایک بلیک کامیڈی ہے۔

بتایا جاتا ہے فلم کی شوٹنگ ایک سال پہلے ہی ختم ہوگئی تھی۔ لیکن پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا فائنل ایڈیٹنگ سے خوش نہیں تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فلم کے پوسٹر لانچ کیے گئے ہیں۔ ایسے میں ارجن اور پرنیتی کے فینس کافی خٰش ہے۔ فلم میں ارجن کپور ایک ہریانہ پولیس افسر کے رول میں ہے۔ جبکہ پرینیتی چوپڑا کارپوریٹ ورلڈ میں کام کرنے والی لڑکی بنی ہے۔

Tags:

You Might also Like