Type to search

اسپورٹس

سنت جے سوریہ بنے ملبورن کلب کی ٹیم ملگریو کے ہیڈ کوچ

سنت جے سوریہ

اسپورٹس ڈسک،6 جون (ذرائع) سری لنکا کے سابق کپتان بلے باز 51 سالہ سنت جے سوریہ کو ملبورن کلب کی ٹیم ملگریو کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔

 وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کی وجہ سے خود پر لگے بین کے ختم ہونے کے بعد 22-2021 سیزن کے لیے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

سال 22-2021 سریزن  کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ، جے سوریہ کی ایک سال کی مدت ہوگی۔ جے سوریہ کے ساتھ انکے سابق ٹیم ساتھی تلکرتنے دلشان اور اپل ترنگا وکٹوریہ ایسٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن سے جڑے اس کلب کے ساتھ بطور کھلاڑی جڑے ہیں۔ اور اب جے سوریہ اپنے ساتھ کھیلے ان دونوں کھلاڑیوں کو کوچینگ دیں گے۔

ملگریو کلب کے صدر نے کہا ، جے سوریہ کے ساتھ کھیلنے والے دلشان نے انہیں کلب کے ساتھ جوڑنے میں ہماری کافی مدد کی ہے۔

ہم گذشتہ کچھ وقت سے دلشان کے ذریعہ جے سوریہ کے رابطے میں تھے، ان سے لیجنڈ سیریز کے دوران بات چیت شروع ہوئی تھی۔ اس میں دلشان نے کافی تعاون کیا تھا۔

ملگریو کلب نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے، “ہمیں جے سوریہ کو اپنے ساتھ جوڑ کر کافی خوشی محسوس کررہے ہیں۔

ہمیں پوری امید ہے کہ جے سوریہ کلب کے سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کو اہم رہنمائی دیں گے۔

جے سوریہ 42 بین الاقوامی سنچری اپنے نام رکھنے والے ، 1996 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے تھے اور انہوں نے سری لنکا کو چیمپئین بنانے میں اہم رول نبھایا تھا۔

سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر سنت جے سوریہ ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی دو سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد ملبورن کے کلب ملگریو میں کوچ کے طور میں کرکٹ دنیا میں واپسی کریں گے۔
بتادیں کہ جے سوریہ کو آئی سی سی کی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے لیے فروری 2019 میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔