Type to search

ٹی وی اور فلم

ثنا سعید برتھ ڈے اسپیشل : بالی ووڈ میں انجلی نام سے مشہور

ثنا سعید

فلمی ڈسک، 22 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی فلموں اور چھوٹے پردے پر اپنی اداکاری سے لاکھوں دلوں کو جتنے والی ثنا سعید آج اپنی سالگرہ منا رہی ہے- ثنا سعید وہی لڑکی ہے جنہوں نے شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی کی سپرہٹ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے” میں شاہ رخ کی بیٹی کا رول ادا کیا تھا- اس فلم میں انکے کردار کا نام انجلی تھا- انکا یہ کبھی نہ بھول پانے والا کردار ہے-

ثنا سعید کی پیدائش 22 ستمبر 1988 کو ممبئی میں ہوئی تھی- ثنا سعید کا اصل نام ثنا عبدالحد سعید ہے- انہوں نے پوری پڑھائی ممبئی سے کی ہے- ثنا سعید پہلی بار چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں ہی نظر آئی تھی- یہ فلم سال 1988 میں آئی تھی- اس فلم میں انکے چلبلے کردار کو خوب تعریف ملی- فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے بعد ثنا سعید ہر دل جو پیار کرئے گا اور بادل میں بھی چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا تھا-

 

View this post on Instagram

 

Unapologetic in my evolution 🖤

A post shared by Sana Saeed (@sanaofficial) on

ان تین فلموں کے بعد ثنا سعید لمبے وقت تک بڑے پردے سے غائب رہی- اسکے بعد انہوں نے ٹی وی سیریلس سے ہندی سینما میں واپسی کی- ثنا سعید سال 2008 میں بابل کا آنگن چھوٹے نا، اور لو ہوگئی پوجا اس گھر کی، ٹی وی سیریل میں نظر آئی- چھوٹے پردے پر بھی انکی اداکاری کو پسند کیا گیا- اسکے علاوہ وہ کئی ریالٹی شو جھلک دیکھلاجا 6، جھلک دیکھکاجا 7، نچ بلئے 7 اور جھلک دیکھلاجا 9 ، لال عشق، کامیڈی سرکس، خطرہ خطرہ خطرہ، کچن چیمئپین میں بھی نظر آچکی ہے-

سال 2012 میں ثنا سعید نے پھر سے بڑے پردے پر واپسی کی- وہ کرن جوہر کی ہدایت میں بنی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں نظر آئی تھی- اس فلم میں ثنا اپنے ہاٹ چک لک کی وجہ سے بحث میں رہی- فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں ثنا کے ساتھ ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ اہم رول میں تھے-

حالانکہ بعد میں خبریں آئی کہ ثنا، ظہیر رتناسی کو ڈیٹنگ کررہی ہیں۔ ظہیر سلمان کے دوست اقبال رتناسی کے بیٹے ہیں۔
ثنا جب اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں کام کررہی تھی تو انہیں اپنے گھر والوں کی کافی مخالفت جھیلنی پڑی تھی۔ انکے والد یہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ ایکٹینگ میں اپنا کیریئر بنائے۔
ایسے میں جب انہیں یہ پتتہ چلا کہ اس فلم میں وہ بکنی پہننے والی ہے تو وہ ناراض گئے تھے۔
اس بارے میں ثنا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا، میرے والدین اس جنریشن کے ہیں جہاں گھوٹنوں سے اوپر اسکرٹ پہننے کی سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہیں اس بات کا ڈر لگتا ہے کہ کہی ایسے نمائش سے کچھ غلط نہ ہوجائے۔
انکے ذہن میں بالی ووڈ کی غلط تصویر ہے لیکن کیا کرنا ہے کیا نہیں، اسکا آخری فیصلہ میں خود کرتی ہوں۔

فی الحال ان دنوں ثنا اداکاری کی دنیا سے دور چل رہی ہے- حالانکہ وہ کئی ٹی وی شوز میں گیسٹ یا پھر کیمیو کردار میں نظر آتی ہے- اسکے علاوہ ثنا سعید سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- وہ اپنے فینس کے لیے اپنی خاص تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے-

ثنا نے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے، بادل، ہر دل جو پیار کرئے گا، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، فگلی، جیسے فلموں میں کام کیا-
بات اگر ثنا کی پرسنل لائف کی کریں تو سال 2015 میں انکا نام ڈی جے اور آرٹسٹ دپیش شرما کے ساتھ جڑا تھا۔ دپیش کے ساتھ ہی ثنا نے نچ بلیئے سیزن 7 میں حصہ لیا تھا۔ دپیش ایک بزنسمین بھی ہے انکا گوا میں اپنا کرانیکل کا ایک ریستوارں ہے۔

Tags:

You Might also Like