Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ ثنا خان نے فلم انڈسٹری کو کہا الوداع، گناہوں کی زندگی سے بچ کر۔۔۔

ٹی وی ڈسک،9 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس کی رنر اپ اور سلمان خان کی کو۔اسٹار ثنا خان نے اپنے انداز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی تھی۔ وہ بگ باس جیسے ریالٹی شو کے ساتھ کئی بالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آئی تھی۔ لیکن ثنا خان نے حال ہی میں فلم انڈسٹری چھوڑنے اور مذہب کی راہ پر چلنے کا فیصلہ لیا ہے۔

اس بات کی معلومات اداکارہ نے خود ایک لمبا پوسٹ شیئر کرکے دیا۔

انہوں نے ٹیوٹر پر ہندی، انگریزی اور اردو زبان میں پوسٹ شیئر کیے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی ثنا خان نے کہا کہ تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ وہ اب مجھے فلم انڈسٹری کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں۔ بہت بہت شکریہ۔۔۔

 

ثناخان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب سرخیوں میں ہے۔ ساتھ ہی لوگ اس پر خوب کمنٹ بھی کررہے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا،

آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑ پر آپ سے بات کررہی ہوں۔ میں سالوں سے شوبز کی زندگی گذار رہی ہوں۔ اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکر گذار ہوں، لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟

کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا ہے کہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گذارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟
کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئیے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟

اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔اور اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنےپیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گذارے اور صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے، اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے، اس لیے میں آج میں اعلان کرتی ہوں کہ آج میں اپنے شوبز کی زندگ چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں۔

ثنا خان نے اپنی پوسٹ میں آگے لکھا، تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے لیے دعا فرمائے کہ اللہ تعالی میری توبہ کو قبول فرمائے۔ اسی طرح ارادہکے میرے اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گذارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اوپر استقامت نصیب فرمائے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں آگے لکھا، آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ وہ اب مجھے شوبز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں، بہت بہت شکریہ۔

ثنا خان کی پیدائش 21 اگسٹ 1988 کو ممبئی میں ہوئی۔ انکے والد ملیالی مسلم ہے انکی والدہ سعیدہ ممبئی سے ہے۔
بتادیں کہ ثنا خان حال ہی میں انڈین تھریلر سیریز اسپیشل آپس میں بھی نظر آئی تھی۔

اسکے علاوہ ثنا خان کچھ دنوں پہلے مشہور کوریوگرافر میلون لوئس سے اپنے بریک اپ کو لیکر سرخیوں میں رہی تھی۔ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ ثنا نے ملیالم، تامل ، کنڑ اور تیلگو زبانوں کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔ اسکے علاوہ وہ سال 2012 میں بگ باس کا بھی حصہ رہ چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like