Type to search

ٹی وی اور فلم

ثنا خان نے شکیرا کے گانے پر کیا زبردست ڈانس

sana-khan dance

فلمی ڈسک،9مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 6 سے اپنی زبردست پہچان بنانے والی اداکارہ ثنا خان سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے- انکی فوٹو ہو یا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب سرخیں بٹورتی ہے- ایسا ہی حال انکے ایک ویڈیو کو لیکر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے- جس میں ثنا خان مستی میں جھومتی ہوئی ڈانس کرتی نظر آرہی ہے- اس ویڈیو میں ثنا خان شکیرا کے گانے ہپس ڈونٹ لائی گانے پر ڈانس کررہی ہے- ویڈیو میں اداکارہ کا انداز اور اسٹائل دیکھنے لائق ہے- ثنا خان کا یہ ڈانس ویڈیو فینس کو خوب پسند آرہا ہے-

اس ویڈیو میں ثنا خان بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہے- ویڈیو میں اداکارہ بیڈ پر بیٹھ کر ڈانس کررہی ہے- حالانکہ انکی ادائیں فینس کو دیوانہ بنا رہی ہے- حال ہی میں اداکارہ کا ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل ہوا تھا- اس ویڈیو میں ثنا ، پربھاس اور شردھا کپور کے گانے پر دھماکہ دار ڈاس کرتی نظر آئی تھی- فینس کو انکا یہ ویڈیو بھی خوب پسند آیا تھا-

 

بتادیں کہ ثنا خان حال ہی میں ویب سیریز اسپیشل اوپس میں نظر آئی تھی- انہوں نے بگ باس 6 سے خوب مقبولیت پائی- بگ باس 6 کے بعد ثنا سلمان خان کے ساتھ انکی فلم جے ہو میں بھی نظر آئی تھی- اسکے علاوہ وہ وجہ تم ہو، اور ٹوائلٹ ایک پریم کتھا جیسی فلموں میں بھی اہم رول نبھا چکی ہے- بگ باس میں آنے سے پہلے ثنا خان نے کئی کمرشل اشتہار بھی کیے ہیں- کم سے الگ ثنا خان حال ہی میں اپنے بریک اپ کو لیکر بھی کافی بحث میں رہی تھی-

Tags:

You Might also Like