Type to search

وائرل

ثنا خان بیلی ڈانس کرتے ہوئے شیئر کیا ویڈیو

ثنا خان بیلی ڈانس

وائرل ڈسک،29ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 12 میں نظر آچکی اداکارہ ثنا خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ ثنا خان بیلی ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا جو خوب وائرل ہورہا ہے۔

جس میں وہ گلی گلی میں پھیرتے ہیں گانے پر زبردست انداز میں بیلی ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ثنا خان کا یہ ڈانس ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ وہ اکثر اپنی فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے فینس کے ساتھ جوڑی رہتی ہے۔

 

ثنا خان کی پیدائش 21 اگسٹ 1988 کو ممبئی میں ہوئی۔ انکے والد ملیالی مسلم ہے جو کنور کیرالا میں ہوئی۔ انکی والدہ سعیدہ ممبئی سے ہے۔

  سلمان خان کی کو۔اسٹار ثنا خان کا اس ویڈیو میں ڈانس اور انکا انداز دیکھنے لائق ہے۔ ثنا خان کا یہ ڈانس دیکھ کر انکے فینس بھی انکی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

ثنا خان کا یہ ویڈیو ڈانسنگ فیور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ جسے ابھی تک 52 ہزار سے بھی ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ اسکے ساتھ ہی ثنا خان کے بیلی ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے بھی لوگ نہیں تھک رہے ہیں۔

مونی رائے کے گانے پر ثنا خان ہر ایک بیٹ کے ساتھ اپنے اسٹیپ کو میچ کرتی نظر آرہی ہے۔ ڈانس سے الگ بلیک ٹائٹس اور سی گرین ٹاپ میں ثنا خان کا لک بھی زبردست لگ رہا ہے۔ ڈانس کے علاوہ ثنا خان اپنے لک کو لیکر بھی ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔

ثنا خان نے انسٹاگرام پر کئی تصویریں شیئر کی ہے۔ جس میں وہ حجاب میں نظر آرہی ہے۔ اس سے الگ ٹریڈیشنل لک میں بھی ثنا کا لک دیکھنے لائق ہے۔ بتادیں کہ ثنا خان حال ہی میں انڈین تھریلر سیریز اسپیشل آپس میں بھی نظر آئی تھی۔

اسکے علاوہ ثنا خان کچھ دنوں پہلے مشہور کوریوگرافر میلون لوئس سے اپنے بریک اپ کو لیکر سرخیوں میں رہی تھی۔ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ ثنا نے ملیالم، تامل ، کنڑ اور تیلگو زبانوں کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔ اسکے علاوہ وہ سال 2012 میں بگ باس کا بھی حصہ رہ چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like