Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ نے ہندوستانی بازار میں اتارا ‘دی وال’ ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،9ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اگر آ بڑی اسکرین پر فلمیں یا اسپورٹس دییکھنا پسند ہیں تو آپ گھر بیٹھیں تیار ہوجائے اسکا مزہ لینےکے لیے ۔ مگر شرط ہے کہ اسکے لیے آپ کو بڑی رقم چکانے ہوگی۔ دراصل جنوبی کوریائی کمنی سیمسنگ نے جمعرات کو مارکٹ میں سب سے مہنگا یعنی 12 کروڑ روپے تک کے ٹیلی ویژن کو پیش کیا ہے۔ سیمسنگ نے میکرو ایل ای  ڈی ڈسپلے ’دی وال‘ کی لمبی رینج پیش کی ہے۔ سیمسنگ نے دل وال سیریز کے تحت تین سائز میں ٹی وی پیش کیا ہے۔

دراصل سیمسنگ کے دی وال سیریز کے تحت پہلا ٹی وی 146 انچ کا ہے۔ وہیں دوسرے کی سائیڈ 219 انچ ہے۔ تیسرا ٹی وی 292 انچ کا ہے۔ سیمسنگ کے ان ٹی وی کو خریدنے کے لیے آپ کو 3.5 کرور روپے سے لیکر 12 کرور روپے تک خرچ کرنے پڑیں گے۔ یعنی سیمسنگ کے دی وال سیریز کے ٹی وی کی قیمت 3.5 کروڑ روپے سے لیکر 12 کروڑ روپے ہے۔ بتادیں کہ اس میں ٹیکس شامل نہیں ہے۔

خبر کے مطابق سیمسنگ سال 2020 تک ان ڈسپلے کے 25 سے 30 یونٹ فروخت کی امید کررہی ہے۔ نیوز ایجنسی کو سیمسنگ انڈیا کے پونیت سیٹھی نے کہا کہ ہم ہندوستان میں دی وال ٹی وی کے لیے کافی مواقع دیکھ رہے ہیں۔ کیونکہ ملک میں قریب 140 بلینئر ہے۔ جبکہ 950 ملٹی بلینئر ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ ٹاپ میٹرو شہروں کے علاوہ ہم پونے، احمد آباد ، بنگلور، سورت، لدھیانہ، حیدرآباد اور چندی گڑھ کے امیر لوگوں کو بھی ٹارگیٹ کررہے ہیں۔

سیمسنگ کا کہنا ہے کہ وال سیریز کے ٹی وی 0.8 پکسل پچ ٹیکنالوجی کے ساتھ ناظرین کو ایک الگ تجربہ کا احساس کرائے گا۔ دی وال سیریز کے ٹی وی کا ڈسپلے ڈیپتھ 30 ایم ایم سے کم ہے۔

کمپنی کے دی وال سیریز کا 4 کے ہائی ڈیفینیشن والا پہلا ٹی وی 146 انچ کا ہے۔ دوسرا 6کے ڈیفینیشن والا ٹی وی 219 انچ اور تیسرا 292 انچ کا 8کے ہائی ڈیفیینیشن والا ٹی وی ہوگا۔

Tags: