Type to search

ٹیکنالوجی

گیلکسی واچ ایکٹیو 2 کا 4 جی وییرنٹ ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،24ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ انڈیا نے ہندوستان میں اپنے اسمارٹ واچ لائن اپ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پیر کو گیلکسی واچ ایکٹیو 2 کا 4جی ویرینٹ لانچ کیا ہے- گیلکسی واچ ایکٹیو 2 کا 4جی لانچ کے ساتھ  ہی کمپنی کے پاس 4جی اسمارٹ واچ کا سب سے بڑا پورٹ فولیو ہوگیا ہے- گیلکسی واچ ایکٹیو 2 کا 4جی کو یوزرس کی “آن دی گو” ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے- جس سے وہ اپنے فیٹنس گولس سیٹ کرپائیں اور دنیا سے بھی جڑے رہے سکیں-

گیلکسی واچ ایکٹیو 2 کا 4جی کو اس طرح کا ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جسکی مدد سے صارفین اپنے کام اور فیٹنس کے درمیان توازن بنا کر رکھ سکیں- کچھ مہینے پہلے سیمسنگ نے اپنا پہلا 4جی اسمارٹ واچ گیلکسی واچ 4جی ہندوستان میں لانچ کیا تھا- اب واچ ایکٹیو 2 کے ساتھ سیمسنگ ہندوستان کا پہلا ایسا برانڈ بن گیا ہے جو ہمہ اقسام 4جی اسمارٹ واچ کا آپشن صارفین کو دیتا ہے-

لیدر بینڈ اور اسٹیل ڈائل

سیمسنگ انڈیا کے موبائل بزنس ڈائریکٹر آدتیہ ببر نے کہا، گیلکسی واچ ایکٹیو 2 کا 4جی کے لانچ کے ساتھ ہی کمپنی کے پاس اب دو یونیک ڈیزائن ٹیمپلیٹس ، تین سائز اور 6 کلر فینش والے اسمارٹ واچ آپشن میں دستیاب ہے- 44ایم ایم ڈسپلے والے  گیلکسی واچ ایکٹیو 2 کا 4جی میں پریمیم خالص سٹینلیس اسٹیل کیس اور چمڑے کا بینڈ دیا گیا ہے-

اسکی ہندوستان میں 46 اور 42 ایم ایم ماڈلس کے لیے 30990 اور 28490 روپے رکھی گئی ہے-

Tags:

You Might also Like