Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی واچ 3 اور گیلکسی بڈز لائیو ایئرفون لانچ

سیمسنگ گیلکسی واچ 3

ٹیکنالوجی 6 (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ گیلکسی واچ 3 کو گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ کے دوران لانچ کردیا گیا۔ یہ اسمارٹ واچ لمبے وقت سے سرخیوں میں تھا۔ جسے کمپنی نے آخر کار باضابطہ طور پر متعارف کردیا گیا۔

سیمسنگ نے اپنی نئی اسمارٹ واچ گیلکسی واچ 3 کو لانچ کردیا ہے۔ یہ اسمارٹ واچ دو سائز 41ایم ایم اور 45ایم ایم میں آتی ہے۔ ہر سائز کی واچ میں ایک وائی۔فائی اور ایک ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی والا ویرینٹ ملتا ہے۔

یوزرس کو ہیلتھ کو مانیٹر کرنے کے لیے ان میں خون کی آکسیجن (ایس پی او 2) فیچر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ان واچ میں کمپنی ہیلتھ مانیٹر ایپ بھی دستیاب کرائے گی جسکے بعد یہ بلڈ پریشر اور ای سی جی کی ریڈینگ بھی لے سکے گی۔

تین کلر آپشن (میسٹک بلیک، براؤنز اور سلور) میں آنے والی یہ اسمارٹ واچ واٹر رسسٹنٹس ہے۔ پچھلی جنریشن کی گیلکسی واچ کے مقابلے میں یہ پتلی، چھوٹی اور کافی ہلکی ہے۔

امریکہ میں گیلکسی واچ 3 کے 41 ملی میٹر والے ویرینٹ کی قیمت 399 ڈالر (قریب 30000ہزار روپے) اور 45ملی میٹر والے ویرینٹ کی قیمت 429 ڈالر (قریب 32100 روپے) ہے۔ گیلکسی واچ 3 اسٹینلیس اسٹیل اور ٹائٹینیم ویرینٹ میں لانچ کی گئی ہے۔

گیلکسی واچ 3 کے اسپیسیفیکشن

ایک جی بی ریم اور 8 جی بی کے اسٹوریج کے ساتھ آنے والی واچ ٹی زین بیسڈ ویئرایبل او ایس 5.5 پر کام کرتی ہے۔ پروسیسر کی بات کریں تو ان میں ڈوئل کور Exynos 9110 سی پی یو ملتا ہے۔ 41ایم ایم والے ویرینٹ میں 247ایم اے ایچ اور 45ایم ایم والے ویرینٹ میں 340 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

گیلکسی واچ 3 کے 41ایم ایم والے ویرینٹ میں 360-360 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 1.2 انچ کا سکولر سپر ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ وہی 45ایم ایم والی واچ میں ڈسپلے سائئز 1.4 انچ کا ہے۔ ڈسپلے پروٹیکشن کے لیے اس میں کارننگ گوریلا گلاس ڈی ایکس دیا گیا ہے۔

سیمسنگ گیلکسی ایئر بڈز

گیلکسی نوٹ 20 سیریز اور گیلکسی اسمارٹ واچ 3 کے ساتھ سیمسنگ نے گیلکسی بڈز لائیو ٹرو وائرلیس ایئرفونس کو بھی لانچ کیا ہے۔ یہ کمپنی کے پہلے ایئرفونس ہیں۔ جو ایکٹیو نوائز کینسیلیشن فیچر کے ساتھ آتے ہیں۔ ان کی قیمت 169.99 ڈالر (قریب 12700 روپے) ہے۔ اس کا مقابلہ ایپل ایئرپوڈز سے ہے۔

گلیکسی بڈز لائیو تین کلر آپشن بلیک ، براؤنز اور وائٹ میں آتے ہیں۔ زبردست ساؤنڈ کے لیے ان میں اے کے جی ٹیوینگ کے ساتھ 12ایم ایم کا ڈرائیور دیا گیا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ ورژن 5.0 دیا گیا ہے۔ گیلکسی بڈز کے کیس کی بات کریں تو یہ یو ایس بی ٹائپ ۔ سی چارجینگ پورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ کیس میں 472 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اور بڈز میں 60ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ کمپنی کے دعوی کے مطابق یہ 29گھنٹے تک کا بیک اپ دے سکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like