Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی نوٹ 20 سیریز، 108 کیمرا کے ساتھ لانچ

سیمسنگ گیلکسی نوٹ 20

ٹیکنالوجی ڈسک،6اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ نے آج گیلکسی ان پیکڈ ایونٹ میں اپنی لیٹسٹ گیلکسی نوٹ 20 سیریز کو لانچ کردیا ہے۔ کمپنی نے اس سیریز کو ایک ورچیول ایونٹ میں پیش کیا ہے۔

اس سیریز کے تحت کمپنی نے گیلکسی نوٹ 20 اور گیلکسی نوٹ 20 الٹرا اسمارٹ فون کو لانچ کیا۔ یہ دونوں فون 5جی کنیکٹیویٹی کے ساتھ آتے ہیں۔ نوٹ 20 سیریز کے اسمارٹ فونس میں 108 میگا پکسل تک کے ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ، ایس پین اور زبردست بیٹری جیسے کئی فیچرس دیئے گئے ہیں۔

گیلکسی نوٹ 20 کو میسٹک بلیک، میسٹک براؤنز اور میسٹک گرین کلر میں لانچ کیا گیا ہے۔ جبکہ گیلکسی نوٹ 20 الٹرا میں میسٹک بلیک، میسٹک براؤنز، میسٹک وائٹ رنگ کے آپشن شامل ہے۔

گیلکسی نوٹ 20 کے اسپیسکیفیشن

فون میں 1080- 2400 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 6.7 انچ کا انفینٹی ۔ او سپر ایمولیڈ + ڈسپلے دیا گیا ہے۔ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی تک کے انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ آنے والے اس فون میں اسنیپ ڈریگن 865+ پروسیسر دیا گیا ہے۔ فوٹوگرافی کے لیے فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اس میں 64 میگا پکسل اور دو 12 میگا پکسل کا کیمرا لگا ہے۔ سیلفی کے لیے اس میں 10 میگا پکسل کا پنچ ہول کیمرا ہے۔

سیمسنگ گیلکسی نوٹ 20 میں 5جی ، 4جی ایل ٹی ای، وائی فائی 6، بلوٹوتھ 5.0 جی پی ایس، اے۔ جی پی ایس، این ایف سی اور یو ایس بی ٹائپ ۔ سی پورٹ شامل ہے۔ فون میں ان۔ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر بھی ہے۔

سیمسنگ گیلکسی نوٹ 20 میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ ملتا ہے۔ جس میں ایف 2.0 اپرچر کے ساتھ 64 میگا پکسل کا پرائمری سینسر ملتا ہے۔ سیٹ اپ میں شامل دیگر دو کیمرا سینسر میں ایک ایف 1.8 اپرچر اور ڈوئل ۔ پکسل آٹو فوکس کے ساتھ آنے والا 12میگا پکسل کا سکنڈری سینسر اور ایف 2.2 اپرچر والا 12میگا پکسل کا الٹرا ۔ وائڈ اینگل لینس ہے۔

اینڈروئیڈ 10 او ایس پر بیسڈ ون یو آئی پر چلنے والے اس فون میں 4300ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون فاسٹ چارجینگ کے ساتھ آتا ہے۔ فون میں خاص ایس پین دیا گیا ہے۔ 26میگا پکسل کی تاخیر کے ساتھ آتا ہے۔ امریکہ میں اسکی قیمت 999 ڈالر (قریب 75400 روپے) ہے۔

 

گیلکسی نوٹ 20 الٹرا کے اسپیسکیفیشن

اسکی قیمت 1299 ڈالر (قریب 97500 روپے) کی قیمت کے ساتھ لانچ کیے گئے اس فون میں 1440-3088 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 6.9 انچ کا ایس ایمولیڈ ڈبلیو کیو ایچ ڈی انفینیٹی ۔ او ڈائنمک 2ایکس ورکڈ ڈسپلے دیا گیا ہاے۔ فون میں 8 جی بی اور 12جی بی ریم آپشن والے اس فون میں اسنیپ ڈریگن 865+ ایس او سی پروسیسر دیا گیا ہے۔ یہ فون 128جی بی، 256جی بی اور 512 جی بی کے ریم آپشن میں آتا ہے۔

سیمسنگ گیلکسی نوٹ 20 الٹرا میں کنیکٹیویٹی 5جی ، 4جی ایل ٹی ای، وائی فائی 6، بلوٹوتھ 5.0 جی پی ایس، اے۔ جی پی ایس، این ایف سی اور یو ایس بی ٹائپ ۔ سی پورٹ شامل ہے۔

اسکے علاوہ اس میں وائرلیس ڈیکس سپورٹ بھی ملتا ہے۔

جو آپکے گیلکسی نوٹ 20 الٹرا میں منی پیس میں بدل دیتا ہے۔

فون میں ان۔ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر بھی ہے۔

فوٹو گرافی کے لیے فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

اس میں 108 میگا پکسل کے پرائمری لینس کے ساتھ دو 12 میگا پکسل کے کیمرے لگے ہیں۔

سیلفی کے لیے فون میں 10 میگا پکسل کا کیمرا موجود ہے۔

فون میں دیا گیا ایس پین 9 ملی سکنڈ کی تاخیر کے ساتھ آتا ہے۔

فون کو پاور دینے کے لیے اس میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے،

جو فاسٹ وائرڈ اور وائرلیس چارجینگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

Tags:

You Might also Like