Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی ایم31ایس لانچ، 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور چار ریئر کیمرے

سیمسنگ گیلکسی ایم31ایس

ٹیکنالوجی ڈسک،1اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ گیلکسی ایم31ایس کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کی مقبول گیلکسی ایم سیریز کا لیٹسٹ اسمارٹ فون ہے۔ بتادیں کہ سیمسنگ کا یہ فون فروری مہینے میں لانچ کیے گئے سیمسنگ گلیکسی ایم31 کا اپ گریڈ ہے۔

اسمارٹ فون ہول پنچ ڈسپلے اور کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے۔ سیمسنگ  ایم31ایس میں انٹیلی کیمرا موجود ہے۔ جو بہتر کیمرا تجربے دے گا۔ اسکے علاوہ سیمسنگ نے ریم پر مبنی فون کے دو ویرینٹ مارکٹ میں اتارے ہیں۔ سیمسنگ ایم31ایس ریورس چارجینگ کو سپورٹ کرتا ہے اور اس میں 25واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ مارکٹ میں فون کا مقابلہ رئیل می نوٹ 9 پرو میکس اور رئیل می 6 پرو جیسے ہینڈ سیٹ سے ہوگی۔

 ایم31ایس کا کیمرا
فوٹو اور ویڈیو کے لیے ہینڈ سیٹ میں کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ ہے۔ سیمسنگ گیلکسی ایم31ایس میں 64 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا ہے۔ یہاں سونی آئی ایم ایکس 682 سینسر کا استعمال ہوا ہے۔ اسکے ساتھ 12میگا پکسل کا سکنڈری سینسر دیا گیا ہے۔ یہ 123 ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل لینس سے لیس ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر اور 5 میگا پکسل کا میکرو شوٹر دیا گیا ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کیلئے سیمسنگ گیلکسی ایم31ایس میں 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔ اسے ہول-پنچ ڈسپلے میں جگہ ملی ہے۔

 ایم31ایس کے اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سم ایم31ایس اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ون یو آئی پر چلتا ہے۔ اس میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی + سپر امولیڈ انفینٹی او ڈسپلے اور کارننگ گوریلا گلاس 3 کی پروٹیکشن ہے۔

اسمارٹ فون میں اوکٹا کور ایکزنس 9611 پروسیسر کا استعمال ہوا ہے۔

اس میں 8 جی بی تک ریم دیئے گئے ہیں۔

بتادیں کہ اسی پروسیسر کا استعمال ایم31 اور  ایم31ایس میں بھی ہوا ہے۔

 ایم31ایس کی قیمت
ایم31ایس کے 6 جی بی ریم ورینٹ کی قیمت 19،499 روپے ہے۔

اور اس کے 8 جی بی ریم ویرینٹ کی قیمت 21،499 روپے ہے۔

سیمسنگ گیلکسی ایم31ایس کو گراہک بلیک اور بلیو کلر میں خرید پائیں گے۔

فون کی سیل 6 اگسٹ سے شروع ہوگی۔

اسمارٹ فون سیمسنگ شاپ اور ایمیزون انڈیا پر ملے گا۔

بتادیں کہ 6 اگسٹ کو ایمیزون پرائم ڈے سیل بھی شروع ہونے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like