Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گلیکسی ایم 21 ہندوستان میں لانچ، 48 ایم پی کیمرا

ٹیکنالوجی ڈسک،19مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ نے ہندوستان میں اپنا ایک نیا اسمارٹ فون لانچ کیا ہے- یہ فون سمیسنگ گیلکسی ایم 21 ہے، سیمسنگ کا یہ نیا فون کمپنی کی مقبول ایم سیریز کے تحت آیا ہے، سیمسنگ گلیکسی ایم 21 اسمارٹ فون میں 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور اسکے بیک میں 3 کیمرے دیئے گئے ہیں، فون کے بیک میں کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے- اس اسمارٹ فون کی شروعاتی قیمت 12999 روپے ہے، سیمسنگ گیلکسی ایم 21 اسمارٹ فون پچھلے سال لانچ ہوئے گیلکسی ایم 20 کا سکسیر ہے،

سیمسنگ گیلکسی ایم 21 اسمارٹ فون کی شروعاتی قیمت 12999 روپے ہے، یہ قیمت 4جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ویرینٹ کا ہے، اسکے علاوہ اس فون کا ایک اور ویرینٹ آیا ہے، یہ 6جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آیا ہے، حالانکہ کمپنی نے ابھی اس ویرینٹ کی قیمت کا خلاصہ نہیں کیا ہے، یہ اسمارٹ فون مڈ نائٹ بلیو اور ریوین بلیک کلر میں آیا ہے، ایمیزان کی لیسٹنگ کے مطابق سیمسنگ گیلکسی ایم 21 اسمارٹ فون 23 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے سیل کے لیے دستیاب ہوگا-

اسکی قیمت 10990 روپے کی شروعاتی قیمت پر آیا تھا، یہ قیمت 3جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والے ویرینٹ کی ہے، وہیں 4جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 12990 روپے ہے- سیمسنگ کے اس فون میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس انفینیٹی – یو ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like