Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گیلکسی ایم12 ہندوستان میں 10999 روپے میں لانچ

گیلکسی ایم12

ٹیکنالوجی ڈسک،12مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گیلکسی ایم12 ہندوستان میں لانچ ہوگیا ہے۔ بتادیں کہ پچھلے مہینے اسے ویتنام میں بھی لانچ کیا جاچکا ہے۔

گیلکسی ایم12 گذشتہ سال لانچ ہوئے سیمسنگ گیلکسی ایم11 کا اپ گریڈ ورژن ہے۔

فون ایمیزون کے ذریعہ فروخت ہوگا۔ گیلکسی ایم12 میں پچھے کی طرف کواڈ کیمرا سیٹ اپ ملے گا۔ جسکا پرائمری سینسر 48 میگا پکسل کا ہے۔

فون میں 6000ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور سیمسنگ کا ایکسینوس 850 چپ سیٹ شامل ہے۔

سیمسنگ گیلکسی ایم12 میں 3.5ایم ایم آڈیو جیک اور سائیڈ۔ماؤنٹیڈ فنگرپرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔
فون 4جی بی اور 6جی بی ریم والے دو ویرینٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

 

سیمسنگ گیلکسی ایم12 کی قیمت اور دستیابی

یہ فون ایمیزون ، سیمسنگ ڈاٹ کام، اور چنندہ ریٹیل اسٹورس کے ذریعہ 18 مارچ کی دوپہر 12 بجے سے سیل ہوگا۔

گیلکسی ایم12 کے 4جی بی + 64جی بی اسٹوریج آپشن کی بھارت میں قیمت 10999 روپے ہے۔
اسکا ایک 6جی بی + 128جی بی اسٹوریج ویرینٹ بھی لانچ کیا گیا ہے۔ جسکی قیمت 13499 روپے ہے۔
فون کو بلیک، ایلیگینٹ بلیو، اور ٹرینڈی ایمرلڈ گرین کلر آپشنس میں پیش کیا گیا ہے۔

سیمسنگ گیلکسی ایم12 کے اسپیسیفیکیشن
ڈوئ سم ۔ نینو
فون اینڈروئیڈ پر مبنی ون یو آئی کور پر چلتا ہے۔
فون میں 6.5 انچ ایچ ڈی + (720۔1،600 پکسلز) ٹی ایف ٹی انفینٹی- وی ڈسپلے
اسکا ریشو 20:9 ہے۔
فون میں اوکٹا کور ایکسینوس 850 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔
ایم 12 میں 6جی بی تک ریم اور 128جی بی تک اسٹوریج ہے۔
مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 1ٹی بی تک بڑھانے کی سہولت

گیلکسی ایم12 کے کیمرا فیچرس
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے ایف/2.2 اپرچر کا 8 میگا پکسل کیمرا
ایف/2.2 اپرچر اور 123 ڈگری فیلڈ آف ویو والا 5 میگا پکسل الٹرا۔وائیڈ اینگل لینس
ایم12 میں کوارڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
ایف/2.0 اپرچر والا 48 میگا پکسل پرائمری سینسر
مائیکرو شوٹر 2 میگا پکسل
ڈپتھ سینسر 2 میگا پکسل

 ایم12 کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 6000ایم اے ایچ کی بیٹری
ٹاک ٹائم 58گھنٹے ۔ کمپنی کے دعوی کے مطابق
کنیٹیویٹی کے لیے 4جی ایل ٹی ای
وائی فائی 802.11بی/جی/این
بلوٹوتھ 5.0
جی پی ایس /اے۔جی پی ایس
یو ایس بی ٹائپ۔سی
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم
سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگرپرنٹ سینسر
فون کا وزن 221 گرام

Tags:

You Might also Like