Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گلیکسی بڈ پلس کی قیمت اعلان

ٹیکنالوجی ڈسک،19فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کوریا کی اسمارٹ فون میکر کمپنی سیمسنگ نے پچھلے ہفتے اپنی فلیگ شپ اسمارٹ فون سیریز گیلکسی ایس 20 کو لانچ کیا تھا۔ اس گلوبل ایونٹ میں کمپنی نے اپنے وائرلیس ایئربڈس گیلکسی بڈ پلس بھی لانچ کیے تھے۔ اب کمپنی نے ہندوستان میں ان ایئرفونس کی قیمت اور دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔ ان نکسٹ جنریشن وائرلیس ایئربڈس کی قیمت 11990 روپے رکھی گئی ہے۔ اور انکی پری۔بکنگ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے کی جاسکتی ہے۔

پری۔آرڈر کرنے والے گراہکوں کو یہ ایئربڈس اگلے مہینے سے ملنے لگ جائیں گے۔ سیمسنگ نے بتایا کہ 6 مارچ سے کمپنی انکی شیپنگ شروع کردے گی۔ کمپنی نے گراہکوں کی سہولت کے لیے 564.41 روپے مہینہ ای ایم آئی آفر بھی رکھا ہے۔ یہ ایئرفونس تین کلر آپشن ۔ بلیک ، بلیو اور وائٹ میں آتا ہے۔ بتادیں کہ یہ ایئرفونس کمپنی کے پرانے گیلکسی بڈس کا اپ گریڈ ماڈل ہے۔ ڈیزائن کے معاملے میں انہیں گیلکسی بڈس جیسا ہی رکھا گیا ہے۔ حالانکہ فیچرس میں کچھ بدلاؤ ہوئے ہیں۔
نئے گیلکسی بڈس پلس میں پہلے سے زیادہ پاور اور فیچرس دیئے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like