Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ نے ہندوستان میں لانچ کی اسمارٹ ٹی وی سیریز،قیمت 13 ہزار سے کم

ٹیکنالوجی ڈسک،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ کی طرف سے ہندوستان میں موجودہ اسمارٹ ٹی وی ٹیکنالوجی رینج میں نئے آپشنس شامل کیے گئے ہیں، ساؤتھ کوریا ٹیک برانڈ نے اب #فن بلیوایبل ٹی وی سیریز میں نئے ڈیوائس اتارے ہیں، نئے اسمارٹ ٹی وی میں پرسنل کمپیوٹر موڈ، کنٹینٹ گائیڈ، میوزک سسٹم اور انٹرنیٹ براؤزنگ قابلیت جیسے ڈھیروں فیچرس دیئے گئے ہیں-

سیمسنگ کے نئے لائن اپ میں دو اسکرین ماڈلس 32 انچ اور 43 انچ شامل ہے- نئی ٹی وی سیریز کی شروعاتی قیمت 12990 روپے رکھی گئی ہے- ان دونوں ہی ماڈلس کو ملک بھر میں آن لائن اور آف لائن ریٹیل اسٹورس سے خریدا جاسکے گا- سیمسنگ نئے اسمارٹ ٹی وی خریدنے والوں کو دو سال کی ویرینٹی بھی آفر کررہا ہے-
فوٹو: سیمسنگ

Tags:

You Might also Like