Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم شکنتلم میں سامنتھا روتھ پربھو بنی کالی داس کی شکنتلا

فلم شکنتلم

فلمی ڈسک، 22 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اللو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا فلم کے اسپیشل گانے سے فینس کا دل جیت چکی اداکارہ ساؤتھ اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو ایک بہت ہی خوبصورت انداز میں اپنے فینس سے روبرو ہونا چاہتی ہے- یہ لک ہے سامنتھا روتھ پربھو کا شکنتلا لک-

سامنتھا بہت جلد ڈائریکٹر گناشیکھر کی ٹالی ووڈ فلم شکنتلم میں شکنتلا بنی دیکھائی دیں گی- اس فلم کو نیلیما گنا پروڈیوس کررہی ہے۔ فلم میں میوزک منی شرما کا ہوگا۔

فلم شکنتلم کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے سمانتھا نے لکھا، پیش کررہے ہیں قدرت سے پیار کرنے والی، شکنتلم سے شکنتلا ۔ سامنتھا کے اس پوسٹر پر فینس خوب ردعمل دے رہے ہیں اور سبھی اداکارہ کی خوبصورتی اور مختلف انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔

 

 

اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی فینس نے انکی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیئے ہیں-

اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کا اس پوسٹر میں الگ ہی انداز دیکھائی دے رہا ہے- شکنتلا کے کردار میں اترنے کے لیے حیرت انگیز سامنتھا روتھ پربھو ایک سیدھی سادی، سادگی سے بھری، نزاکت سے بھری خوبصورت لڑکی کے طور پر نظر آرہی ہے-

 

اوپر سے نیچے تک سفید لباس میں لپٹی ہوئی ہے، گھونگرالو بال، پھولوں سے بنے زیور، اور بیٹھنے کا انداز، سامنتھا روتھ پربھو کی خوبصورتی میں چار چاند لگ رہا ہے-

کتابوں میں درج اس کردار کو محسوس کرنے کے لیے شکنتلا بنی سامنتھا روتھ پربھو کو جنگل میں بٹھایا گیا ہے- کہیں ہرن، کہیں خرگوش ، کہیں بطخ دیکھائی دے رہے ہیں-

فلم شکنتلم کے پوسٹر میں ہرے بھرے جنگل کے درمیان سامنتھا روتھ پربھو کا یہ انداز فینس کو انکا دیوانہ بنا رہا ہے-

کون تھی شکونتلا؟

عظیم شاعر کالی داس کی تخلیق شکنتلم کا ایک کردار ہے شکنتلا- جو رشی وشوامتر اور اپسرا مینکا کی بیٹی ہے-

حالات کچھ ایسے رہتے ہیں کہ شکنتلا کی زندگی ایک آشرم میں گذرتا ہے- بڑی ہوتی شکونتلا پر ہنستینا پور کے راجا دوشینت دل ہار بیٹھتے ہیں- کچھ دن آشرم میں گذارنے کے بعد دوشینت ایک انگھوٹی کی نشانی دیے کر اپنی ریاست میں واپس لوٹ آتے ہیں-

فلم شکنتلم کی کاسٹ کی بات کریں تو اس میں سمانتھا کے ساتھ دیو موہن بھی ہیں۔ سمانتھا فلم میں شکنتلا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جبکہ دیو موہن، دوشینت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اللو ارجن کی بیٹی بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ وہ فلم میں پرنس بھرت کا کردار ادا کریں گی۔

بتادیں کہ سامنتھا روتھ پربھو کی پیدائش 28 اپریل 1987 کو ہوئی چنئی کے مضافات میں پللاورم میں ہوئی۔ سامنتھا کے والد پربھو ایک تامل اور ان کی والدہ ننیٹے پربھو ایک ملیالی خاتون تھیں ۔

 

سامنتھا روتھ پربھو کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو سامنتھا ڈیجیٹل ڈیبیو کرچکی ہے اور منوج باجپائی کے ساتھ ویب سیریز دی فیمیلی مین سیریز 2 میں نظر آئی-

سال 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

Tags:

You Might also Like