Type to search

ٹی وی اور فلم

سامنتھا روتھ پربھو کی فلم یشودا کا ٹریلر جاری

فلم یشودا

فلم یشودا کا ٹریلر جاری، 11 نومبر کو ہوگی ریلیز
ماں کردار نبھا رہی ہے سامنتھا روتھ پربھو،
یشودا سروگیسی پر مبنی ہے، جو 11 نومبر کو ریلیز ہوگی۔


فلمی ڈسک، 29 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کی اسٹار سامنتھا روتھ پربھو کی آنے والی فلم یشودا کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے- ٹریلر کو زبردست رسپانس مل رہا ہے-

تیلگو زبان میں بنی فلم یشودا کے ہندی ٹریلر کو ورون دھون نے لانچ کیا، وہیں تیلگو زبان کے ٹریلر کو وجے دیوارکونڈا ، تامل کو سوریہ، کنڑ کو رکشت شیٹی اور ملیالم زبان کے ٹریلر کو دولکر سلمان نے ریلیز کیا ہے-
فلم یشودا کی ہدایت اور تحریر ہرییش نارائن، کے ہری شنکر کی ہے- جبکہ اسے پروڈیوس شیوالنکا کرشنا پرساد کررہے ہیں-

 

فلم یشودا کی کہانی سروگیسی پر مبنی ہے، اس میں اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو سروگیٹ ماں کا رول نبھا رہی ہے- ٹریلر کی شروعات یشودا یعنی سامنتھا سے ہوتی ہے-

 

سامنتھا ان اور لڑکیوں کے ساتھ ایک میڈیکل فیسیلیٹی میں رہے رہی ہے، یہاں یشودا اور باقی لڑکیوں کو بتایا جا تاہے کہ انہیں اپنے بچے کے بدلے ڈھیر سارے پیسے ملیں گے- انکا جو بچہ ہوگا وہ کسی امیر انسان کو ملے گا-

لیکن اس دوران یشودا یعنی سامنتھا کے سامنے ایسی چیزیں بھی آتی ہے جو اسکے ہوش اڑا دیتی ہے- وہ میڈیکل فیسلیٹی میں رہتے ہوئے میڈیکل سے جڑے جرائم کے بڑے راز کا پردہ فاش کرنے کی ہمت دیکھاتی ہے-

 

فلم یشودا کے ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ یشودا کو اسی میڈیکل فیسیلیٹی پر شک ہونے لگتا ہے، جس میں وہ رہتی ہے-

 

اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو ‘یشودا’ میں ایکشن انداز میں نظر آئیں گی۔ اس کی شوٹنگ تیلگو اور تامل زبان میں کی گئی ہے۔ یشودا کو ہندی، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کیا جائے گا۔

 

فلم یشودا 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ سمانتھا کے علاوہ اس فلم میں اننی مکندن، راؤ رمیش، مرلی شرما، مادھوریما اور ورالکشمی سرتھ کمار جیسے اسٹارس ہیں۔

Tags:

You Might also Like