Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سامنتھا اکنینی ویب سیریز دی فیملی مین 2 میں نظر آئیں گی

فلمی ڈسک،10ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ سپر اسٹار ناگرجنا اکنینی کی بہو اور تلگو اسٹار سامنتھا اکنینی آئے دن اپنے لکس اور اسٹائل کو لیکر سب کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہے- لیکن ان دنوں سامنتھا اپنے ہندی ڈیجیٹل ڈیبیو کی چرچوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے- سامنتھا اکنینی، منوج  کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے والی ہے- انہوں نے ویب سیریز کو لیکر ایک بڑی بات کہی ہے- آئیے جانتے ہیں سامنتھا کے لیے اگلے پراجکٹ کے بارے میں کچھ خاص باتیں-

سامنتھا جلد ہی منوج باجپائی کے ساتھ “دی فیملی مین 2” سے ویب سیریز کی دنیا میں داخل ہونے جارہی ہے- ایسے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ سیریز میں اپنے کردار کو لیکر وہ کافی پرجوش ہے-

ڈیزائنر کریشا بجاج کے نئے کلکشن ایکرو پورہ کی لانچینگ کے دوران سامنتھا نے کہا، میں دی فیملی مین سیریز کررہی ہوں، ایسے میں میں اسے (ہندی فلم انڈسٹری کی طرف) پہلا قدم مان رہی ہوں-

اسکے آگے انہوں نے کہا، میں اس سیریز کا حصہ بن کر کافی خوشی محسوس کررہی ہوں- میں خوش ہوں کہ اسکے پہلے سیزن کو لوگوں نے کافی پسند کیا-

اس ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سامنتھا نے کہا، مجھے شو کے ٹیم کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے- میں ناظرین کی کو اپنے کام کو دیکھے جانے کو لیکر انتظار نہیں کرپارہی ہوں-

حالانکہ اس سیریز کے دوسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ ابھی اعلان نہیں کی گئی ہے- فوٹو انسٹاگرام سے لی گئی-

چنئی میں  پلی بڑھی سامنتھا اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی- سال 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تیلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی ریواتی کے بعد دوسری اداکارہ بن گئی۔

سامنتھا روتھ پربھو، تامل ناڈو کے چنائی کے مضافات میں پللاورم میں 28 اپریل 1987ء کو پیدا ہوئی، سمانتھا کے والد پربھو ایک تامل اور ان کی والدہ ننیٹے پربھو ایک ملیالی خاتون تھیں جو عام متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے تھے ۔

Tags:

You Might also Like