Type to search

وائرل

سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری کا جیولری ایڈ ویڈیو وائرل

علیزہ اگنی ہوتری جیولری

وائرل ڈسک، 17 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی فلم ٹائیگر 3 کے لیے ترکی میں کٹرینہ کیف کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں وہیں سلمان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری کے بالی ووڈ ڈیبیو کا طویل عرصے سے انتظار ہے، اب انکا ایک جیولری برانڈ کا اشتہار زیر بحث ہے-

اس اشتہار میں علیزہ کی خوبصورتی کی تعریف کی جارہی ہے-

سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری فلم میکر اتل اگنی ہوتری اور سلمان کی بہن الویرا خان کی بیٹی ہے-

حال ہی میں انکا ایک جیولری شوٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے- فینس اور مشہور شخصیات انکی خوب تعریف کررہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZAAVORR (@zaavorr)

 

انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں وہ جیولری برانڈ کی ماڈلنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس میں ، اس انہوں نے بریسلیٹ ، نیکلس اور انگھوٹیوں کے ساتھ کئی پوز دیئے ہیں-

بتادیں کہ علیزہ اگنی ہوتری اس سے پہلے اپنی آنٹی کے برائیڈل ویئر کے لیے بھی ماڈلنگ کرچکی ہے-

علیزہ اگنی ہوتری کا یہ فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے- وہ جیلوری کا شوٹ کرتی نظر آرہی ہے-

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہاتھ میں بریسٹلیٹ پہنا ہوا ہے ساتھ ہی وہیں گلے میں نیکلس اور انگلیوں میں انگھوٹی پہنے نظر آرہی ہے-

انکا یہ پوز انکے چاہنے والوں کو کافی پسند آرہا ہے- وہ اس ویڈیو میں ڈارک گرین کلر کا کراپ ٹاپ اور نیوڈ میک اپ میں نظر آئی-

اس ویڈیو کے شیئر کرنے کے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ لڑکیوں کا پہلا زیور عام طور پر جھومکے کی ایک جوڑی ہوتی ہے-

حالانکہ میں نے کبھی اپنے کان نہیں چھدوائے، بہت سے لوگوں کو یہ عجیب لگتا ہے، کیونکہ جھومکے پہننا قدرتی ہے، لیکن مجھے اسکی خواہش نہیں ہوتی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali (@alizehagnihotri)

زیورات کے ساتھ میرا رشتہ پچھلے کچھ سالوں میں بہت بدل گیا ہے، پہلے میں کچھ بھی نہیں پہنتی تھی، لیکن اب میں نے کپڑے پہننے سے پہلے سوچتی ہوں کہ مجھے کون سی جیولری پہننی ہے-

علیزہ نے بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان سے ڈانس کی تربیت بھی لی ہے-