Type to search

ٹی وی اور فلم

متھن چکرورتی کے بیٹے کی فلم بیڈ بوائے کا پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،23مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان نئے فنکاروں کو آگے بڑھانے کی کوشش میں ہمیشہ ہی لگے رہتے ہیں۔ انکی ہی بدولت بالی ووڈ میں کئی اسٹارس اپنی پہچان بنا پائے ہیں۔ اب بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر میں شمار متھن چکرورتی کے چھوٹے بیٹے نماشی چکرورتی بھی فلم بیڈ بوائے سے ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ اس فلم کا فرسٹ لک آج ریلیز کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں نماشی چکرورتی اور اداکارہ امرین قریشی کا شاندار لک دیکھائی دے رہا ہے۔ فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی سلمان خان نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

سلمان خان نے فلم بیڈ بوائے کا پوسٹر اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے شیئر کرکے نماشی چکرورتی کو مبارکباد دی۔ سلمان نے کیپشن میں لکھا ہے، فلم بیڈ بوائے کے لیے تمکو آل دی بیسٹ کہنا چاہتا ہوں، فلم کا پوسٹر واقعی لاجواب ہے، بتادیں کہ فلم بیڈ بوائے میں نماشی کے ساتھ ساتھ امرین قریشی بھی ڈیبیو کرنے والی ہے۔

بتادیں کہ فلم بیڈ بوائے کے پوسٹر میں نماشی چکرورتی چشمہ لگاکر امرین کے ساتھ پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ بیڈ بوائے ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جسکی کہانی نماشی چکرورتی اور امرین کے ارد گرد گھومتی نظر آئے گی۔ راجکمار سنتوشی نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کے ذیادہ تر حصوں کو بنگلور اور ممبئی جیسے شہروں میں فلمایا گیا ہے۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔