Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان عید 2020 پر دیں گے فینس کو خاص تحفہ

فلمی ڈسک،24مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان اپنے فینس کو اکثر عید پر نئی فلم ریلیز کر عیدی دیتے ہیں۔ اب تک سلمان خان کی دبنگ، وانٹیڈ، کک، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، بجرنگی بھائی جان، سلطان، جیسی کئی فلمیں عید پر ریلیز ہوئی ہے۔ ان سبھی فلموں کو سلمان خان کے فینس کا زبردست پیار ملا ہے۔ اس سال 2020 میں بھی سلمان خان اپنے فینس کو فلم رادھے ۔ یارے موسٹ وانٹیڈ بھائی کے ساتھ عیدی دینے والے تھے لیکن کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پوری پلاننگ پر پانی پھر گیا۔

سلمان خان کی آنے والی فلم رادھے ریلیز میں بھی دیری ہوگی۔ حالانکہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ سلمان کے فینس کی عیدی اس بار خالی جانے والی ہے تو آپ کو بتادیں کہ دیں کہ غلط ہے۔ کیونکہ سلمان خان نے فینس کو عیدی دینے کی تیاری پوری کرلی ہے۔

جی ہاں، صحیح پڑھ رہے ہیں آپ۔۔۔۔ سلمان خان اس بار فینس کو اپنی فلم کے ذریعہ نہیں بلکہ نئے گانے کے ساتھ عید مبارک کہنے والے ہیں۔ خبر ہے کہ سلمان خان عید پر اپنا نیا گانا ریلیز کریں گے، حالانکہ یہ ابھی تک صاف نہیں ہے کہ یہ نیا گانا سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کا ہوگا یا پھر رادھے سے جڑا ہے۔ اس عید سرپرائز کا پتہ وقت آنے پر ہی لگے گا۔ آپ کو بتادیں کہ سلمان خان کے پہلے دو گانے پیار کرونا اور تیرے بنا ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں فینس کا بھرپور پیار ملا ہے۔ پہلا گانا خاص کورونا وائرس وبا کے لیے بیداری پھیلانے کو لیکر بنایا گیا تھا۔ وہیں دوسرا گانا رومانٹک ہے جس میں جیکلولین بھی نظر آئی ہے۔

Tags:

You Might also Like