Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان کی فلم انتم کا پہلا پوسٹر جاری

انتم : دی فائنل ٹروتھ

فلمی ڈسک، 8 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان ان دنوں کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کو لیکر سرخیوں میں ہے- مگر اسکے علاوہ فلم انتم کو لیکر بھی گذشتہ کچھ وقت سے بحث میں ہے-

اس فلم میں وہ اپنے بہنوئی یعنی بہن ارپتا کے شوہر آیوش شرما کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے-

فلم میں جہاں سلمان لیڈر ول میں ہے وہیں دوسری طرف آیوش شرما منفی رول میں ہے-

سلمان نے ٹیوٹر پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کردیا ہے- پوسٹر میں سلمان پگڑی پہنے ہیں تو وہیں آیوش منفی رول میں پورے ٹشن کے ساتھ نظر آرہے ہیں-

سلمان خان کے پرڈوکشن میں بنی فلم انتم : دی فائنل ٹروتھ ، کا پہلا پوسٹر آج ریلیز کر دیا گیا ہے-

 

پوسٹر دیکھ کر لگا رہا ہے کہ فلم کافی دلچسپ ہونے والی ہے- فلم کے پوسٹر میں سلمان خان اور اور آیوش شرما کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-

پوسٹر دیکھ یہ صاف ہوگیا ہے کہ یہ انت تک کی لڑائی ہونے والی ہے- فلم کا پوسٹر لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے اور وہ اس پر اپنے اپنے ردعمل دے رہے ہیں-

پوسٹر کا ڈیزائن دیکھنے میں کافی انٹینس ہے اور یہ دو مہینے لیڈ کے درمیان ایک جدوجہد کو دیکھاتا ہے-

فلم میں ایک پولیس والے اور الگ الگ نظریات کے حامل گینگسٹر کی کہانی دیکھائی جائے گی-

اس میں سلمان خان کے علاوہ آیوش شرما بھی اہم رول میں ہونگے- فلم میں دو الگ الگ دنیا اور نظریات کے دو ہیروز کی کہانی ہیں-

جس میں ایک رونگھٹے کھڑے کردینے والا انت دیکھنے کو ملے گا- سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے پوسٹر کو شیئر کیا ہے-

بتادیں کہ آیوش شرما سلمان خان کی بہن ارپتا کے شوہر ہیں- یہ پہلی بار ہے جب سلمان خان اور آیوش شرما ایک دوسرے کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے-

فلم کو مہیش منجیکر کے ہدایت میں بنایا گیا ہے، جبکہ اسے سلمان خان فلمز پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی ہے-
سلمان خان کے فینس کو اس فلم کے جلد اعلان ہونے کا انتظار ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aayush Sharma (@aaysharma)

فلم کو تھیٹر میں ریلیز کیا جائے گا یا پھر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسکی کوئی اطلاع نہیں ہے-

بتادیں کہ آیوش شرما کی پیدائش 26 اکتوبر 1990 کو ہوئی۔ انکے والد کا نام انیل شرما اور والدہ کا نام سنیتا شرما ہے۔

انہوں نے سال 2018 میں لویاتری سے فلمی سفر شروع کیا۔ انہوں نے سلمان کی بہن ارپتا سے حیدرآباد کے فلک نما پیلس میں 18 نومبر 2014 کو شادی کی تھی۔

Tags:

You Might also Like