Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی فلم بھائی جان 2022 میں ہوگی ریلیز

بھائی جان سلمان

فلمی ڈسک، 18 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی حالیہ ریلیز فلم رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی کی کامیابی کے بعد فلم بھائی جان کی تیاری میں ہے-

بالی ووڈ کے موسٹ وانٹیڈ بھائی سلمان کے فینس کے لیے خوشخبری ہے، ہر سال عید پر اپنے چاہنے والوں کے لیے نئی فلم لیکر آتے ہیں، اب سلمان دیوالی  2022 کے موقع پر اپنے فینس کو لیے بڑا سپرائز دینے والے ہیں-

خبر ہے کہ دیوالی 2022 میں سلمان خان کی فلم بھائی جان تھیٹر میں ریلیز ہوگی- فلم انکے ساتھ ساؤتھ اداکارہ پوجا ہیگڑے نظر آئیں گی-

بتادیں کہ یہ سلمان کی وہیں فلم ہے جسکا نام پہلے کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا-

ان دنوں بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو لیکر زبردست بحث ہیں- وہیں اس درمیان خبر آرہی ہے کہ سلمان اپنے فینس کے لیے ایک تحفہ دینے کی تیاری میں ہے-انکی فلم کبھی عید کبھی دیوالی، کو لیکر کافی وقت سے بحث تھی، اس فلم کا نام بدل کر بھائی جان ، کردیا گیا ہے-

سلمان کی آنے والی فلم بھائی جان کو لیکر ایک اچھی خبرسامنے آئی ہے، اس سے پہلے کبھی عید کبھی دیوالی کا ٹائٹل دیا گیا تھا، مگر اب اس فلم کا نام بدل کر بھائی جان کردیا گیا ہے-

سلمان اور ساؤتھ فلم اداکارہ پوجا ہیگڑے کی آنے والی اس فلم کو ہدایت فرہاد سمجی کررہے ہیں-
اس سے پہلے فرہاد ، پوجا ہیگڑے کے ساتھ ہاؤس فل 4 کی کامیابی ہدایتکاری کرچکے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pooja Hegde (@hegdepooja)

 

رپورٹس کی مانیں تو کورونا کی دوسری لہر کے بعد دوبارہ حالات معمول ہوتے ہی اس فلم کی تیاریاں شروع ہوجانے والی ہے-

خبر یہ بھی ہے کہ فلم کی ریلیز سلمان خان 2022 میں دیوالی کے موقع پر کرنے کا ذہن بنارہے ہیں-

فلم کے لیے سمان کا لک کافی الگ دیکھنے والے ہیں- میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں سلمان خان بڑے بھائی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی ایک بڑے بھائی کی ہوگی جس کے تین چھوٹے بھائی ہیں اور شادی شدہ ہے۔
’بھائی جان‘ کو 2022 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ فلم میکرز نومبر 2021 سے فلم کی شوٹنگ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فلم ’بھائی جان‘ ایک تمل فلم کا ریمیک ہے۔

اس فلم میں پوجا ہیگڈے کے علاوہ آیوش شرما اور ظہیر اقبال بھی نظر آئیں گے۔

اس فلم کی شوٹنگ اسی سال نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ فلم کا فرسٹ لک اگلے مہینے یعنی جولائی میں عیدالضحی کے موقع پر سامنے آئے گا-

Tags:

You Might also Like