Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن میں سلمان خان گھوڑ سواری کر رہے ہیں

salman-khan-horse-ride

فلمی ڈسک،11اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان لاک ڈاؤن کے درمیان لگاتار سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان لاک ڈاؤن کے دوران اپنے فارم ہاؤس پر وقت گذار رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

 

حال ہی میں انکا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں سلمان خان اپنے گھوڑ کو گھاس کھلاتے نظر آئے تھے۔ اب سلمان کا ایک اور ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایکٹر گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سواری کرتے نظر آرہے ہیں۔

سلمان اس ویڈیو میں اپنے سر پر پتے رکھ کر گھوڑے کو کھلاتے نظر آرہے ہیں۔ گھوڑے کو اچھے سے کھانا کھلا کر پھر گھوڑ سواری کررہے ہیں۔ سلمان نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ سواری کے لیے لے جاتے ہوئے۔

سلمان کے اس ویڈیو پر فینس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ شخصیات بھی خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ بتادیں کہ حال ہی میں سلمان نے شب برات کے دوران لاک ڈاؤن پر عمل کرنے والوں کی تعریف کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے اپنے فینس سے کہا حالت کی سنجیدگی کو سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو سلمان جلد ہی فلم رادھے میں نظر آنے والے ہیں۔

Tags:

You Might also Like