Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان کا لاک ڈاؤن میں ریلیز ہونے والا ہے نیا گانا تیرے بنا، ویڈیو وائرل

salman-jacqueline new song tere bina

فلمی ڈسک،9مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ وہیں حال ہی میں بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان ایک بار پھر فینس کو نیا تحفہ دینے والے ہیں۔ دراصل سلمان خان کا جلد ہی نیا گانا تیرے بنا، ریلیز ہونے والا ہے۔ اس بات کی معلومات سلمان خان نے ایک ویڈیو میں دی۔ اس سے پہلے ایکٹر کا پیارکرونا گانا ریلیز ہوا تھا۔ سلمان خان کے اس گانے کا فینس کا کافی پیار ملا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

@jacquelinef143 @waluschaa

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

وہیں اب سلمان خان پیار کرونا گانا کی کامیابی کے بعد نیا گانا آنے والا ہے۔ حالانکہ اس بار سلمان تیرے بنا گانے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ نظر آئیں گے۔ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے سلمان کہے رہے ہیں۔ ایک گانا میرے ذہن میں تھا۔ تو میں نے سوچا کہ اس وقت میں گانے کو ریلیز کرہی دیتے ہیں۔ تو ہماری بلڈنگ گیلکسی کے اندر ایک ہمارے بچپن کا دوست رہتا ہے۔ جس کا نام ہے اجو بھاٹیہ ، تو جب انہوں نے یہ گانا سنایا، مجھے بہت پسند آیا۔

سلمان خان ویڈیو میں آگے کہے رہے ہیں کہ گانا کسی فلم میں فٹ نہیں ہورہا تھا۔ یہ اس طرح کا گانا ہے، تو میں نے سوچا کہ اس گانے کو یہی پر ریلیز کردیتے ہیں۔ اپنا پروڈکشن ہاؤس تو ہے ہی۔ بتادیں کہ تیرے بنا گانے کی شوٹنگ سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز نے اپنے پنویل والے فارم ہاؤس پر ہی کی۔ ویڈیو میں سلمان بتارہے ہیں کہ اس گانے کی شوٹنگ میں انہیں 4 دن لگے۔ سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز کا یہ گانا خوب وائرل ہورہا ہے۔

Tags:

You Might also Like