Type to search

ٹی وی اور فلم

اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی سلمان کی فلم ’رادھے‘

فلمی ڈسک،19اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آخر کار طویل سسپنس اور انتظار کے بعد سلمان نے اعلان کردیا کہ وہ اپنے فینس کے ساتھ کرسمس بھی منائیں گے اور عید بھی۔ مطلب صاف ہے کہ 2019 کی کرسمس پر دبنگ 3 کے بعد سلمان 2020 کی عید پر اپنی فلم ’رادھے‘ لیکر آرہے ہیں۔ جسے پربھو دیوا ڈائیرکٹ کررہے ہیں۔ ان دونوں فلموں کا اعلان سلمان نے ایک ویڈیو کے ذریعہ کیا ہے۔ جس میں دونوں فلموں کے پوسٹرس دیکھائے گئے ہیں۔

 

سلمان نے ویڈیو شیئر کرکے لکھا ہے۔ آپ ہی نے پوچھا تھا دبنگ 3 کے بعد کیا؟ کب اور کیا؟ یہ لو جواب ۔ اسکے ساتھ سلمان نے ہیش ٹیگ لکھا ہے۔ عید رادھے کی۔ تقریبا ایک منٹ کے موشن گرافکس ویڈیو میں سلمان خان پہلے دبنگ کے چلبل پانڈے کی جھلک دیکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 20 ڈسمبر کو کرسمس پر آرہے ہیں۔ اسکے بعد 2020 کی عید کے لیے اعلان کرتے ہیں کہ وہ رادھے لیکر آرہے ہیں۔ اس میں وانٹیڈ کے کردار کے انداز میں نظر آتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی رادھے کا فرسٹ پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔جس پر ٹیگ لائن لکھی گئی ہے۔ یو موسٹ وانٹیڈ بھائی۔۔۔۔