Type to search

اسپورٹس

گیند پر تھوک کا آپشن تلاش کرنا ہوگا: گوتم گمبھیر

gautam-gambhir

اسپورٹس ڈسک،19مئی (آئی اے این ایس) ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر کو لگتا ہے کہ کھلاڑی جب کوویڈ 19 کے بعد میدان پر واپس آئیں گے تو انکے دل میں ڈر ہوگا کوویڈ 19 کی وجہ سے سبھی طرح کی کرکٹ سرگرمیاں مارچ سے بند ہیں۔ گمبھیر نے کہا، یہ ویسے ہر انسان پر انحصار کرتا ہے، لیکن ہاں جب وہ لوگ کھیلنے جائیں گے تو تھوڑا بہت ڈر تو ہوگا ہی۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ وقت بعد کھلاڑی میدان پر جانے کے بعد میچ کے ماحول میں اسے بھول جائے۔

کورونا وائرس نے پورے کھیل دنیا کو روک دیا ہے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں فٹ بال نے ضرور واپسی کی ہے۔ ہندوستان کے سب سے بڑے گھریلو ٹورنامنٹ آئی پی ایل کو بی سی سی آئی نے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ اس وبا کی وجہ سے ، رواں سال اکتوبر ۔ نومبر میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی لٹکا ہوا ہے۔

گمبھیر کو حالانکہ لگتا ہے کہ اگر بین الاقوامی کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) حصہ لینے والے سبھی بورڈ کو ایک پلیٹ فارم پر لاسکتا ہے ، تو یہ ٹورنامنٹ ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ، ‘یہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی اور باقی بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ کیا سوچتے ہیں۔ انہیں سبھی اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لانا ہوگا ، جس میں سببھی ملکوں کے بورڈ شامل ہیں اور انہیں ایک ساتھ آکر فیصلہ لینا ہوگا۔

Tags:

You Might also Like