Type to search

اسپورٹس

تھوک پر پابندی کے بعد بلے بازوں کے حق میں نہیں ہوگا مقابلہ : گریگ چیپل

اسپورٹس ڈسک،15جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل نے کہا کہ تھوک پر پابندی کی وجہ سے مقابلہ بہت حد تک، بلے بازوں کے حق میں نہیں جھوکے گا کیونکہ پسینہ کے استعمال سے بھی گیند کو چمکانے میں مدد ملتی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوویڈ 19 وبائی بیماری کے مدنظر صحت کے عبوری اقدام کے تحت بال پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ ایک ایسا قدم ہے، جس نے بلے بازوں کے حاوی ہونے کو لیکر خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ فی الحال کے لیے گیند باز گیند پر صرف پسینے کا استعمال کرسکتے ہیں۔ قیاس ہیں کہ یہ تھوک جتنا متاثر نہیں ہوگا۔

آسٹریلیا کے اس سابق کپتان نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے کہا، اگر وہ اپنے ماتھے سے پیسنہ پونچھ رہے ہیں، تو وہاں سن اسکرین لگی ہوگی۔ اگر وہ تھوک کے استعمال کے لیے کچھ بچا رہے ہوتے ہیں، اس سے کیا ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا، مجھے نہیں پتہ کہ اس میں بڑی بات کیا ہے۔ پسینہ نکنا تھوک کے برابر ہوگا۔ ایماندری سے کہوں تو میں اس میں فرق نہیں دیکھتا۔

گیند بنانے والی کمپنی کوکابورہ نے گیندوں کو چمکانے کے لیے ویکس اپلیکیٹر تیار کیا ہے۔ لیکن گریگ چیپل نے کہا کہ اسکی ضرورت نہیں ہوگی۔