Type to search

ٹی وی اور فلم

بھومی فلم کی اداکارہ ساکشی ساکشی دویودی سوشل میڈیا سینسشن

اداکارہ ساکشی دویودی

فلمی ڈسک،30 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت کے ساتھ فلم بھومی میں کام کرچکی اداکارہ ساکشی دویودی انٹرنیٹ پر اپنی فلموں سے ذیادہ ہاٹ فوٹوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہے-

فلم انڈسٹری میں پہچان بنانا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے- لیکن یہ موقع کسی کسی کو ہی مل پاتا ہے- ساکشی بھی ایسی ہی اداکارہ ہے جنہوں نے اپنی پہچان خود قائم کی ہے-

اداکارہ ساکشی دویودی نے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم سنجے دت کی فلم بھومی سے رکھا تھا، اس فلم میں ساکشی کی اداکاری کی کافی تعریف ہوئی-

اداکارہ ساکشی دویودی کی یہ فلم بھلے ہی باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر پائی لیکن بالی ووڈ کو ایک نیا چہرا ضرور ملا- بالی ووڈ کے علاوہ ساکشی تیلگو فلموں میں بھی اپنا جلوہ دیکھا چکی ہے-

بتادیں کہ ساکشی دویودی کی پیدائش 27 جولائی 1995 کو نئی دہلی کے مڈل کلاس فیمیلی میں ہوئی، وہ ایک ماڈل، اداکارہ اور فیشن انفلونسر ہے- ساکشی اپنے والدین کے علاوہ ایک بھائی اور ایک بہن کے ساتھ رہتی ہے-

گریجویشن کے بعد ساکشی ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز میں بطور سافٹ ویئر انجنیئر کچھ وقت کے لیے کام کیا-
ساکشی ایک مرتبہ ووگ انڈیا میگزین کے کور پیج پر بھی نظر آچکی ہے-

 

ساکشی نے سال 2017 میں آئی سنجے دت کی فلم بھومی سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا، بتدیں کہ فلم بھومی کو اومنگ کمار نے ڈائریکٹر کیا تھا اور اسٹوری سندیپ سنگھ کی تھی۔ فلم ساکشی کے علاوہ سنجے دت، آدیتی راؤ حیدری اور سدھانت گپتا اہم رول میں تھے۔ ساکشی نے فلم میں دیا کا رول پلے کیا تھا۔ اور سال 2020 میں تامل فلم “ان کھدھال ارندھال” سے ڈیبیو کیا تھا-

 انکی ایکٹینگ کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا- وہ بولڈ فوٹوز کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے-

ساکشی کو سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’تھرڈ آئی‘ میں بھی دیکھا گیا تھا، فلم تھرڈ آئی، کو سنجے نرنجن نے ڈائریکٹ کیا تو فردوس شیخ نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم میں ساکشی کے علاوہ اداکارہ ریا شکلا اور مکل دیو بھی تھے-

 

فلم کچھ خاص نہیں کرپائی لیکن ساکشی کی ایکٹینگ نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی-

ساکشی نے سنجے دت کی فلم ‘بھومی’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ساکشی کی یہ فلم بھلے ہی باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر پائی لیکن بالی ووڈ کو ایک نیا چہرہ ضرور ملا-

اداکارہ ساکشی دویودی بالی ووڈ کے علاوہ تیلگو فلموں میں بھی اپنا جلوہ دیکھا چکی ہے- انسٹاگرام پر انکے لاکھوں  فالوورس ہیں-