Type to search

ٹی وی اور فلم

سائرہ بانو برتھ ڈے اسپیشل : اپنی اداکاری سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

سائرہ بانو

ممبئی، 23 اگست (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سائرہ بانو فلم جنگلی میں پہلی بار پردے پر نظر آئی تھی- بلیک اینڈ وائٹ فلموں کے زمانے میں جنگلی پہلی رومانٹک رنگین فلم تھی-

بالی ووڈ میں سائرہ بانو کا ایسی اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں اور بہترین اداکاری سے فلم شائقین کا اپنا دیوانہ بنایا۔

سائرہ کی پیدائش 23 اگسٹ 1944 کو مسوری میں ہوئی- سائرہ بانو کا بچپن لندن میں گزرا، اور وہی سے انہوں نے تعلیم حاصل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سال 1960 میں وہ ممبئی آگئیں۔ سائرہ کی نانی شمشاد بیگم دہلی کی مشہور گلوکارہ تھی-

اداکارہ سائرہ بانو کو جاننے سے پہلے گلیمرس اداکارہ نسیم بانو کو جاننا ذیادہ ضروری ہے- ان کی ماں نسیم بانو 30 اور 40 کی دہائی کی معروف اداکارہ تھیں جنہیں بیوٹی کوئن کہا جاتا تھا اور وہ پری چہرہ نسیم سے مشہور تھیں۔

اس دور میں فلموں میں آنے والی لڑکیاں نچلے طبقوں سے ہوا کرتی تھی- اونچے ریس خاندان کی نسیم نے جب فلموں میں آنے کی ضد کی، تو خاندان کی مخالفت جھیلنے پڑا- لیکن سہراب مودی جیسے پروڈیوسر ہدایتکار نے نسیم کو فلم میں کام دیا تھا-

نسیم بانو نے میاں احسان الحق نامی ایک امیر شخص سے شادی کی تھی- انہوں نے نسم کی خاطر کچھ فلموں کی ہدایت کی تھی-  ہند-پاک بٹوارے کے بعد احسان میاں پاکستان جا بسے، نسیم بیٹی سائرہ اور بیٹے سلطان کو لیکر لندن جا بسی، سائرہ کی تعلیم لندن میں ہوئی ہے- چھوٹیاں گذارنے جب ہندوستان آتی، تو دلیپ کمار کی فلموں کی شوٹنگ دیکھنے گھنٹوں سیڑیوں میں بیٹھی رہتی تھی-

 

سائرہ بانو نے ایک انٹرویو میں مانا ہے کہ جب وہ بارہ سال کی تھی، تب سے اللہ سے عبادت میں مانگتی تھی کہ اسے والدہ جیسی ہیروئین بنانا اور مسز دلیپ کمار بن کر اسے بے حد خوشی ہوگی- سائرہ نے 1959 میں بالی ووڈ میں داخل ہوئی-

نسیم کے پرانے دوست رہے سبودھ مکھرجی نے فلم جنگلی میں شمی کپور کے ساتھ سائرہ کو لانچ کیا تھا- انہوں نے سائرہ کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے سائرہ نے بلا تاخیر قبول کرلیا ۔ سال 1961  میں فلم ’جنگلی‘ ریلیز ہوئی ۔ اس فلم میں وہ ایک کشمیری دوشیزہ کا کردار ادا کیا تھا۔

سال 1960 کی دہائی میں سائرہ کی کئی ساری سپر ہٹ فلمیں باکس آفس پر دھوم مچائی- دلیپ کمار نے سال 1966 میں 11 اکتوبر کو انہوں نے اپنی 44 سال کی عمر میں 25 سالہ سائرہ سے شادی کرلی- دولہے دلیپ کمار کی گھوری کی لگام پرتھوی راج کپور نے تھامی تھی اور دائیں بائیں راج کپور او دیو آنند ناچ رہے تھے-

اداکارہ سائرہ بانو نے فلم – فیصلہ، کالا آدمی، ہیرا پھیری، بیراگ، آخری داؤ، ضمیر،آئی ملن کی بیلا، اپریل فول، ساز اور آواز، یہ زندگی کتنی حسین ہے، پیار محبت، شاگرد، پیسے کی گڑیا، پاکیٹ مار،گوپی،سازش، وکٹوریہ نمبر 203، پروب پچھم، پڑوسن، جھک گیا آسمان، جنگلی جیسے فلموں میں کام کیا-

Tags:

You Might also Like