Type to search

اسپورٹس

بی جے پی میں شامل ہوئی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال

نئی دہلی،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کھیل میں دھوم مچانے کے بعد سیاست میں اپنی انگیز کھیلنے کو تیار ہے۔ وہ آج بی جے پی میں شامل ہوگئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ پی ایم مودی ہے۔ جن سے انہیں تحریک ملتی ہے۔ سائنا کے ساتھ انکی بڑی بہن نے بھی بی جے پی کا دامن تھاما۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سائنا نے کہا کہ وہ ایسی پارٹی (بی جے پی) سے جڑ کر خوش ہے جو ملک کے لیے اچھا کررہی ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ مودی سے انہیں تحریک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جو اتنی محنت کرتے ہیں، انکے ساتھ کام کرکے انہیں اچھا لگے گا۔ سائنا نے کہا کہ مودی نے کھیل کو کافی بڑھاوا دیا ہے۔ کھیلو انڈیا شروع کرنا اچھا کام ہے۔

نہوال نئی دہلی میں بی جے پی میں شامل ہوئی۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے انہیں بی جی پی جوائن کروائی۔ اس موقع پر سائنا کی بہن چندرنشو نہوال بھی موجود تھی۔

Tags:

You Might also Like