Type to search

ٹی وی اور فلم

سائی پلوی برتھ ڈے اسپیشل: ساؤتھ فلموں کی مشہور اداکارہ

سائی پلوی

فلمی ڈسک،9 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کی اداکارہ سائی پلوی آج اپنی 29ویں سالگرہ منارہی ہے۔ ساؤتھ فلم اداکارہ سائی پلوی اپنی سادگی، خوبصورتی اور زبردست ایکٹینگ کی وجہ سے ملک کے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔

بتادیں کہ آج وجے دیوراکونڈا بھی اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ انکی پیدائش 9 مئی 1989 کو ہوئی تھی۔ وجے تیلگو سنما کے سب سے بڑے اسٹارس میں سے ایک ہے۔ لیکن آج ہم سائی پلوی کی بات کریں گے۔

سائی پلوی کی پیدائش 9 مئی 1992 کو تامل ناڈو کے کوتاگری میں ہوئی۔ انکے والد کا نام سنتھارائے کنن اور والدہ کا نام رادھا ہے۔ انکی چھوٹی بہن کا نام پوجا کنن ہے۔ پوجا بھی ایک اداکارہ ہے۔

سائی کی پرورش اور تعلیم کوئمبتور میں ہوئی۔ انہوں نے جارجیا کے تبلیسی اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی سے سال 2016 میں ایم بی بی ایس (میڈیکل ڈگری) مکمل کی تھی۔  سائی تربیت یافتہ ڈانسر ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ سائی پلوی کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی۔ انکے پاس میڈیکل کی ڈگری ہے۔ اگر اداکارہ نہیں بنتی تو سائی ایک کارڈیولوجسٹ ہوتی۔
سال 2014 میں جب وہ پڑھائی کررہی تھی، تب ہی انہیں فلم پریمم میں ملار کا رول کا آفر ہوا تھا۔

تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی دنیا میں راج کرنے والی اداکارہ سائی پلوی نے سال 2008 میں تامل فلم دھام دھوم سے ڈیبیو کیا، سال 2015 میں ملیالم فلم پریمم سے ڈیبیو کیا یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ تو وہیں سال 2017 میں تیلگو فلم فدا سے ڈیبیوکیا۔

فلم اداکارہ سائی پلوی نے اپنے فلمی کیریئر میں پریمم اور فدا جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔

سائی پلوی کے کرلی بال اور سنپل لک انہیں پرفیکٹ عام ہندوستانی لڑکی کی پہچان دیتے ہیں۔

کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ سائی پلوی اپنے اصولوں کی بھی پکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایک دفعہ کروڑوں روپے کی ڈیل بھی ٹھکرا چکی ہے۔
سائی پلوی کا لک عام ہندوستانی لڑکی کے جیسا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گلیمرس اداکارہ نے ہوتے ہوئے بھی وہ کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔

سائی پلوی کے کرلی بال انکی خاص پہچان ہے۔ جسکی وجہ سے اداکارہ اپنے فینس کے دلوں پر راج کرتی ہے۔

فلم اداکارہ سائی پلوی اپنے اصولوں کی پکی ہے۔ انہیں ایک دفعہ فیئرنیس کریم کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کے لیے آفر آیا تھا۔ یہ ڈیل قریب 2 کروڑ روھے کی بتائی جاتی ہے۔

جس سے اداکارہ نے صرف اس لیے ٹھکرادیا تھا کیونکہ وہ اسے صحیح نہیں مانتی تھی۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انکے گھر میں کئی خواتین ہے جنکا رنگ ڈارک ہے۔ ایسے میں رنگ بھید کو بڑھاوا دینا ہوگا۔

سائی نے پربھو دیوا کے ایک ڈانسینگ ٹی وی ریالٹی شو میں بھی حصہ لیا تھا۔ اسکے علاوہ وہ اگلے سال ہی ایک ڈانسنگ ٹی وی ریالٹی شو کی فائنلسٹ بھی بنی تھی۔

سائی جلد ہی رانا دگوبتی اسٹارر فلم ویرتا پروم میں نظر آنے والی ہے۔ اسکے علاوہ انکے ہاتھ لو اسٹوری اور شیام سنگھ رائے جیسی فلمیں بھی ہیں۔

سال 2005 میں سائی نے تامل فلم کستھوری مان میں ایک کالج کی لڑکی کا رول نبھایا۔ اور سال 2008 میں دھام دھوم فلم میں نظر آئی۔

پھر سال 2015 میں ملیالم فلم پریمم میں ملار کا کردار نبھایا۔جو انکی ڈیبیو فلم تھی۔

سال 2016 میں ملیالم فلم کالی میں انجلی کا رول ادا کیا، اور سال 2017 میں تیلگو فلم فدا میں بھانومتی کا کردار ادا کیا یہ انکی ڈیبیو فلم تھی۔

اسی سال انہوں نے تیلگو فلم مڈل کلاس ابائے میں پلوی کا کردار ادا کیا۔

سال 2018 میں تامل فلم دیا ، کنم اور پڈی پڈی لیچی ماناسو میں کام کیا، اور تامل فلم ماری 2 میں نظر آئی۔

سال 2019 میں ملیالم فلم اتھرین میں نیتا کا کردار ادا کیا،

اور اسی سال تامل فلم ’این جی کے‘ میں گیتا کماری کے رول میں نظر آئی۔

اس فلم میں وہ سپر اسٹار سوریہ کے ساتھ نظر آئی۔

سال 2020 میں تامل فلم پاوا کدھیگال میں سموتھی کے رول میں دیکھی۔

سائی پلوی فلموں میں بنا میک اپ کے نظر آتی ہے۔ اس وجہ سے وہ فلمی شائقین میں خوب مقبول ہے۔

سائی فلموں میں کم ہی میک اپ میں نظر آتی ہے۔

ابھی تک پلوئی نے کم ہی فلموں میں کام کیا ہے لیکن اتنے کم وقت میں بہت بڑا مقام حاصل کرلیا ہے۔

تصویر:انسٹاگرام سے لی گئی۔