Type to search

صحت

مانسون ٹپس جن سے آپ رہیں گے محفوظ اور صحت مند

ہیلتھ ڈسک/15جولائی(اردوپوسٹ) مانسون میں اپنی، گھر کی اور گھر میں رکھی چیزوں کی صحت بنائے رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ دیکھ بھال میں زرا سی بھی غلطی ہونے پر لوگ بیمار ہوجاتے ہیں۔ گھر میں تمام چیزوں میں فنگس لگ جاتا ہے۔ بارش میں خود کی اور چیزوں کی دیکھ بھال کے بارے میں ڈاکٹرس کے ان مشوروں کو اپنائے:
:مکھیوں اور کیڑوں کو ایسے رکھیں دور
مانسون میں دن میں مکھیوں تو رات میں کیڑے پریشان کرتے ہیں۔ رات کے وقت گھر میں لائٹ جلی ہونے پر طرح طرح کے کیڑے پتینگے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ کیڑے مکوڑے اور پتینگے کو گھر سے دور رکھنے کے لیے بہتر ہے کہ پیسٹ کنٹرول کروائے۔ اگر آپ کے گھر میں انکے مسائئل صرف برسات کے موسم میں ہی ہوتی ہے تو انہیں اس طرح سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

:ایسے روکیں گے مکھی ۔ مچھر اور چونٹیاں
مکھیوں کو روکنے کے لیے گھر کو صاف اور سوکھا رکھیں۔ پانی میں فینائل یا مارکٹ میں ملنے والے فلور کلینر جیسے ڈیٹول، لائزول وغیرہ ملا کر فرش کو دھویں اور پھر اسے سوکھنے دیں۔
اگر کسی قسم کا میٹھا گھر میں کہیں گر جاتا ہے تو اسے گیلے کپڑے سے فوری صاف کردیں۔
کہیں پرپانی جمع نہ رہنے دیں ۔ ایسی جگہ پر ہی ڈینگو کا مچھر پنپتا ہے۔ اگر پانی نکلنا مشکل نہ ہوتو اس میں کیروسین آئیل کی کچھ بوندیں ڈال دیں تاکہ ڈینگو کا مچھر پنپ نہ سکیں۔ اگر ایک لیٹر پانی بھرا ہوتو وہاں کیروسین آئیل کی دو بوندیں کافی ہے۔

Tags: