Type to search

تعلیم اور ملازمت

کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جولائی میں کھل سکتے ہیں اسکول، سبیتا اندرا ریڈی کی میٹنگ

حیدرآباد،30جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حکومت نے ریاست میں مرحلہ وار طریقے سے اسکولوں کو کھولنے کے لیے قواعد شروع کردی ہے۔ صورتحال پر منحصر 1 یا 15 جولائی سے اسکولوں کو شروع ہونے کے لیے ضروری کاروائی کی امید جتائی جارہی ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی زیر صدارت میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں وزیر کے ساتھ ٹیچر ایم ایل سی اور متعلقہ عہدیدار شریک تھے۔

حالانکہ میٹنگ میں اس بات پر غور کیا گیا کہ دیگر ریاستوں میں اسکولوں کو کھولنے کے موضوع پر بڑے فیصلے نہیں لیے جارہے ہیں۔ اگر کورونا پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے تو جولائی میں اسکول شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ اسکول شروع ہونے پر بھی پہلے صرف 7ویں،8ویں اور 9ویں اور 10ویں کلاس ہی شروع کی جائے گی۔ اسکے بعد ہی پرائمری کلاسس شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

 

میٹنگ میں یہ بھی غور کیا گیا کہ جولائی کے آخر یا اگسٹ کے پہلے ہفتہ میں پرائمری کلاس شروع کرنا ہوگا۔ وہیں ٹیچرس کو اسکول میں پھر سے کھولنے کے دن یعنی 12جون سے ہی حاضر رہنا ہوگا۔ جلد ہی اس موضوع میں احکام جاری وہنے کی امید ہے۔