Type to search

تعلیم اور ملازمت

دسویں کلاس کے طلباء امتحان کے لئے تیار رہیں، سبیتا اندرا ریڈی

sabitha-indra-reddy

حیدرآباد،8مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کا م) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں 9.50لاکھ انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے امتحانات کے پرچوں کی جانچ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو دسویں کلاس کے امتحانات کے لیے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ وزیر نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی سال میں کسی کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اسکے یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے پیپرس کے تصحیح کا کام 12مئی سے 33 مراکز پر شروع ہوگا۔

سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تشخیص کے عمل میں سبھی طرح کے احتیاط برتی جائے گی۔ ہم جون کے دوسرے ہفتہ میں انٹر سکنڈ ایئر کے نتائج جاری کریں گے۔ وزیر نے کہا کہ 856 انٹرمیڈیٹ طلبا کا ایک امتحان رہ گیا ہے اور وہ امتحان 18 تاریخ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا دسویں کلاس کے 8 امتحانات منعقد کرنے کے لیے عدالت کی منظوری لازمی ہے اور عدالت میں اسکے لیے ہم ایک حلف نامہ دائر کریں گے۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ دسویں کلاس کے طلبا امتحان کے لیے تیار رہے۔

یہ تو پتہ ہے ہی کہ 23 مارچ سے 1 اپریل تک ہونے والے دسویں کے امتحان کو عدالت کے حکم پر ملتوی کردیا گیا تھا۔ حالانکہ حکومت نے شروع میں 31مارچ سے 7اپریل تک امتحان منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں اعلان کیے گئے 21دنوں کے لاک ڈاؤن کے مدنظر اسے پھر سے ملتوی کرنا پڑا تھا۔ اسکے بعد لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا جو ریاست میں 7 مئی تک چلنا تھا۔ اب تو لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ بھی شروع ہوگیا ہے جو 29مئی تک چلے گا۔

Tags:

You Might also Like