Type to search

ٹی وی اور فلم

سب کشل منگل فلم سے روی کشن کی بیٹی ریوا کشن کی بالی ووڈ میں انٹری

سب کشل منگل

فلمی ڈسک، 5نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری میگا اسٹار روی کشن کی بیٹی ریوا کشن اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہے- آنے والے سال کے شروعات میں بالی ووڈ کی اس نئی اداکارہ کی پہلی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے- آج فلم “سب کشل منگل” کا پہلا پوسٹر جاری کرکے اسکی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے-

ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کو لیکر یہ معلومات اپنے آفیشل ٹیوٹر اکاؤنٹ پر دی ہے- انہوں نے فلم کا فرسٹ لک پوسٹر شیئر کیا ہے – یہ فلم 3 جنوری 2020 سے سینما گھروں میں دیکھی جاسکتی ہے-

فلم میں اکشے کھنہ ، پریانک شرما اور ریوا کشن کی سب کشل منگل 3 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگی- فلم کے ڈائریکٹر کرن وشوناتھ کیشپ ہے-

اس فلم میں اکشے کھنہ بھی اہم رول میں ہے- وہیں انکے ساتھ روی کشن کی بیٹی ریوا کشن اور پدمنی کولہاپوری کے بیٹے پریانک شرما دونوں ہی اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں-

Tags: