Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈانس پلس سیزن 5 کا خطاب کے فاتح بنے روپیش، ٹرافی کے ساتھ ملے 15 لاکھ

ٹی وی ڈسک،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریمو ڈی سوزا ڈانس ریالٹی شو ڈانس پلس کے سیزن پانچ کو اپنا فاتح مل گیا ہے۔ ممبئی کے رہنے والے روپیش بنے ڈانس پلس 5 کے فاتح، روپیش بانے ماسٹر دھرمیش یلینڈے کی ٹیم میں تھے۔ فائنل کی ریس میں جانم ڈانس گروپ، سنچیتا ۔ سبروت، اور دپیکا ۔ روپیش گئے تھے۔ جس میں سبھی کو شکست دے کر روپیش فاتح بن گئے ہیں۔ وہیں جانم ڈانس گروپ فائنل میں فرسٹ ونر اپ رہا۔ ڈانس پلس 5 کے فاتح کا اعلان شو کے جج اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے کیا۔

ڈانس پلس 5 کا خطاب جتنے پر روپیش بانے کو ٹرافی کے ساتھ 15 لاکھ روپے کا انعام بھی دیا گیا ہے۔ ریمو ڈی سوزا نے فاتح کے طور پر جیسے ہی روپیش کے نام کا اعلان کیا وہ خوشی سے اسٹیج پر کھودنے لگے۔

اس کے بعد ، شو پر مہمان بن کر آئے ایکٹر میتھون چکرورتی نے روپیش کو ڈانس پلس 5 کی ٹرافی دی۔ روپیش نے یہ ٹرافی اپنی ماں کے لیے وقف کی۔ اس دوران روپیش کی ماں اور انکے بھائی کافی جذباتی ہوگئے تھے۔ وہیں روپیش کے منٹر دھرمیش نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔

ڈانس پلس 5 جتنے کے بعد روپیش بانے نے میڈیا سے بھی بات کی ۔ اس دوران انہوں نے شو میں اپنے سفر کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ ڈانس پلس 5 کے پورے سفر میں انکا ہر ایک پل کافی یادگار رہا ہے۔ وہ اپنے اس سفر کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
اس شو کے فائنل میں بالی ووڈ کے کئی اسٹارس نے شرکت کی تھی۔ ہفتہ کی شام ہوئے فائنل میں بالی ووڈ کے ایکٹرس میتھون چکرورتی ، ٹائیگرشراف اور شردھا کپور نظر آئے۔