Type to search

ٹی وی اور فلم

روپالی گنگولی کی کئی سالوں بعد ٹی وی سیریل انوپما سے واپسی

روپالی گنگولی

ٹی وی ڈسک،1 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی مشہور اداکارہ روپالی گنگولی تو آپ کو یاد ہی ہوگی۔ جنہوں نے مقبول کامیڈی شو سارا بھائی وز سارا بھائی میں اپنی زبردست کامیک ٹائمنگ سے لاکھوں دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

روپالی بگ باس کی کنٹیسٹنٹ بھی رہ چکی ہے۔ وہ اپنی پرسنل لائف کی وجہ سے وہ لمبے وقت سے ٹی وی کی دنیا سے دور تھی۔ روپالی گنگولی نے قریب سات سال بعد انڈین ٹیلی ویژن پر ٹی وی سیریل انوپما سے واپسی کی۔

اپنی واپسی کا پورا کریڈیٹ روپالی نے شوہر کو دیا۔ جسکے بارے میں انہوں نے بتایا کہ، انکے شوہر نے انہیں ایکٹینگ پھر سے شروع کرنے کے لیے راغب کیا۔

روپالی کا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر کو اس بات کا سہرا دینا چاہتی ہوں کہ انہوں نے اس شو میں شامل ہونے کے لیے مجھے بہت حوصلہ دیا۔

روپالی کا کہنا ہے کہ – جب مجھے اس شو کا آفر ملا، تو میرے شوہر نے واقعی میں میری حوصلہ افزائی کی اور کہا، میں ہمارے گھر اور بچے کا خیال رکھوں گا، تم آگے بڑھو کیونکہ یہ شو ایک اداکارہ کے طور پر تمہیں اپنی قابلیت کو ثابت کرنے کا موقع دے گا۔

بتادیں کہ روپالی کا آنے والا شو انوپما بنگالی ٹی وی سیریز شریمائی کا ہندی ریمیک ہے۔ اسکی کہانی گھریلو خاتون کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ جسے روپالی نبھا رہی ہے۔ یہ سیریل شروع ہونے کے چند دن میں ہی کافی مقبولیت پائی۔

 

View this post on Instagram

 

#Anupama @starplus @rajan.shahi.543 #AnuRaj #blessed #gratitude need your #blessings and #love #comeback to #tv #jaimatadi #jaimahakaal

A post shared by Rups (@rupaliganguly) on

 

روپالی گنگولی کی پیدائش 5 اپریل 1977 کو کولکتہ میں ہوئی۔ روپالی ایک ٹیلی ویژن اور تھیٹر میں اپنے کام کے لئے جانی جاتی ہے۔

روپالی مقبول ڈائریکٹر انیل گنگولی کی بیٹی ہے۔ اور انکا ایک بھائی ہے وجے گنگولی، انہوں نے ٹی وی شو سوکنیا میں مرکزی رول نبھانے سے پہلے، ہوٹل مینجمنٹ اور تھیٹر کیا ہے۔ انہوں نے 6 فروری 2013 میں اشون کے ورما سے شادی کی۔ انکا ایک لڑکا ہے جسکی پیدائش 25 اگسٹ 2015 میں ہوئی۔

انہوں نے اسٹار پلس کے سیریل سنجیونی میں ڈاکٹر سمرن چوپڑا کا کردار نبھایا تھا۔ ٹی وی شو سارا بھائی وز سارا بھائی میں مونیشا سارا بھائی کے کردار میں دیکھی۔ اور سال 2006 میں ریالٹی شو بگ باس میں کنٹیسٹنٹ رہی۔ فی الوقت وہ اسٹارپلس کے شو انوپما میں مرکزی رول نبھا رہی ہے۔

انہوں نے سات سال کی عمر میں سال 1985 میں آئی فلم صاحب میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا تھا۔ انہوں نے انکے والد کی فلم بلیدان میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے سال 2000 میں ٹی وی ڈیبیو سیریل سوکنیا سے کیا۔ سال 2000 میں انہوں نے ممبئی میں ایک اشتہاری ایجنسی شروع کی۔

روپالی گنگولی نے کئی ٹی وی شوز اور ریالٹی شو کا حصہ رہی جن میں سوکنیا، دل ہے کے مانتا نہیں،

زندگی۔۔۔تیری میری کہانی، سنجیونی، سارابھائی وز سارا بھائی، کاویانجلی، با بہو اور بے بی، کہانی گھر گھر کی،

بگ بگ1، سپنا بابل کا۔بدائی، ایک پیکٹ امید، زرا نچ کے دیکھا، آپ کی انترا، فیر فیکٹر:خطروں کے کھلاڑی،

کچن چیمپئین، میٹھی چھری نمبر ون، عدالت، مجھے میری فیملی سے بچاؤ، پرورش، بائیسکوپ،

یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، اور انوپما جیسے شوز شامل ہے۔