Type to search

صحت

ہفتے میں صرف 1 دن دوڑ کر بھی مل سکتی ہے لمبی عمر

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) صحت مند رہنے کے لیے آپ کو روزآنہ مشقت کرنے کی ضرورت نہیں بس ہفتے میں ایک بار دوڑ کر بھی ایسے کیا جاسکتا ہے۔ ایک نئی اسٹیڈی کے مطابق ، اگر آپ سنگین بیماریوں سے مرنے کا رسک کم کرنا چاہتے ہیں تو ہفتے میں ایک بار دوڑنا آپ کے لیے فائدے مند ہوسکتا ہے۔

کیلیفورنیا کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر مائیکل چن بتاتے ہیں، ورزش سے کئی ایسے فیکٹرس کم ہوجاتے ہیں جو ہارٹ کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ لہذا اس سے ذیابیطس اور ہائیپر ٹینشن بھی کم ہوتا ہے۔

دوڑنے کے فائدے کئی اسٹیڈی میں سامنے آچکے ہیں۔ ان اسٹیڈی میں محققین یہ پتہ لگانا چاہتے تھے کہ فائدے کے لیے کتنا دوڑنا ضروری ہے۔ اسٹیڈی کے مرکزی مصنف زیلجکو پیڈسیک بتاتے ہیں، اس پہلی کو سلجھانے کے لیے ہم نے سائنسی ادب کی کھوج، انکا مطالعہ کیا اور انکے نتائج دیکھے۔ کافی سارا ڈیٹا دیکھنے کے بعد ٹیم نے 14 اسٹیڈیز نکالی جو کہ دوڑنے اور کینسر ، دل کی بیماری سے جوڑی تھی۔ اس ڈیٹا کو دیکھ کر محققین نے یہ نتائج نکالا کتنا بھی دوڑے، چاہے وہ چھوٹی دوری کی ہو یا لمبی اس سے کئی بیماریوں سے بچنے کا خطرہ 27 فیصدی تک زیادہ رہتا ہے۔

مصنف بتاتے ہیں کہ دلچسپ ہے کہ ہم نے چھوٹی دوڑ کو بھی فائدے مند پایا، چاہے یہ ہفتے میں ایک دن یا ہفتے میں 50 منٹ ہی رہی ہو۔ ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے جس میں دوڑنے کی رفتار زیادہ کرنے سے فائدہ کم یا بڑھتا دیکھے۔