Type to search

ٹی وی اور فلم

ساتھ نبھانا ساتھیا سیریل کی اداکارہ روچا ہسابنس عرف راشی

روچا ہسابنس

ٹی وی ڈسک،7 ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ان دنوں ٹی وی سیریلس ساتھ نبھانا ساتھیا کی خوب بحث چل رہی ہے۔ اسکی وجہ وائرل ہوا وہ ویڈیو ہے جس میں کوکیلابین یعنی روپل پٹیل رسوڑے میں کوکر چڑھانے والی مجرم کو ڈھونڈ رہی ہے۔ اگر آپ کی نظریں بھی اسی گناہ گار کو تلاش کررہی ہے تو ہم آ کے لیے لیکر آئے ہیں اس ٹی وی سیریل میں راشی یعنی روچا ہسابنس جگدلے کی کچھ فوٹو جنہیں دیکھ آپپ کو پتہ چلے گا کہ اداکارہ آخر ٹی وی کی دنیا کو چھوڑ کر ان دنوں کہاں غائب ہے۔

روچا ہسابنس کی پیدائش 8 فروری 1988 کو ہوئی۔ وہ ایک ٹی وی اداکارہ ہے جو اسٹار پلس پر نشر ہوئے سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا میں راشی جگر مودی کے کردار کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس کردار کے لیے انہیں سال 2011 میں اسٹار پلس کی طرف سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔

ممبئی سے کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ، سال 2009 میں انہوں نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کا آغاز مراٹھی ڈرامہ چار چوغی سے کیا جس میں وہ دیویکا کا رول نبھایا تھا۔

آپ کو یقین نہیں ہوگا لیکن یہ وہی روچا ہسابنس جگدلے ہے جنہوں نے ٹی وی سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا کا کردار نبھایا ہے۔
روچا ہسابنس جگدلے ٹی وی سیریل کو الوداع کرنے کے بعد ہی اپنے بوائے فرینڈ راہل جگدلے سے شادی کرلی تھی۔
خاص بات یہ ہے کہ اداکارہ حال ہی میں ممی بنی ہے۔ روچا نے گذشتہ سال ڈسمبر میں ہی قریب 2 مہینے پہلے ہی اپنی بیٹی کو جنم دیا ہے۔
روچا نے جس وقت ٹی وی سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا چھوڑا تھا۔ وہ اس وقت کافی ہٹ شو تھا۔ باوجود اسکے اداکارہ نے اپنی نئی زندگی شروع کرنے کے لیے ٹی وی سیریل کو اچانک بائے بائے کردیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ روچا نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مہاراشٹرا کے ریتی رواج سے شادی کی تھی۔

روچا گلمیر کی دنیا سے دور اپنی نئی زندگی میں بے حد خوش ہے۔ اداکارہ نے سال 2015 میں راہل سے شادی کی تھی۔ اس ٹی وی سیریل میں روچا نے راشی کا کردار نبھایا تھا۔ جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔
روچا نے بھلے ہی اس ٹی وی سیریل کو چھوڑ کر اپنی نئی زندگی شروع کردی ہو لیکن وہ پرانی یادوں کو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے۔