عمان کے سلطان نے 17 ہندوستانی قیدیوں کو دی “شاہی معافی”

نئی دہلی/13جون(ایجنسی) عمان کے سلطان قابوس بن سعید آل سعید نے انکے ملک میں سزا کاٹ رہے 17 ہندوستانیوں کو عید کے موقع پر شاہی معافی دی، ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ٹیوٹ کیا، ہم عید الفطر کے مقدس موقع پر دیکھائی گئی عمان کے سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی اس رحمدلی کی سراہانا کرتے ہیں- عمان میں ہندوستانی سفارات نے بتایا کہ سلطان قابوس نے عمان میں سزا کاٹ رہے 17 ہندوستانیوں کو عید کے موقع پر شاہی معافی دی