Type to search

آٹو موبائل

کم قیمت والی بولیٹ 350 اور بولیٹ 350 ای ایس لانچ

royal-enfield-bullet

آٹوموبائل ڈسک/9اگسٹ(اردوپوسٹ) رائل انفیلڈ نےکم قیمت والی بولیٹ 350 اور بولیٹ 350 ای ایس موٹرسائیکل جمعہ کو لانچ کردی ہے۔ انکی قیمت 1.12 لاکھ اور 1.27 لاکھ روپے ہے۔ اسٹانڈرڈ ماڈل کے مقابلے نئی بائکس قریب 9 ہزار روپے سستی ہے۔ اسٹانڈرڈ رائل انفیلڈ بولیٹ 350 کی قیمت 1.21 لاکھ اور اسٹانڈرڈ بولیٹ 350 ای ایس کی قیمت 1.36 لاکھ روپے ہے۔

بولیٹ 350 کا اسٹانڈرڈ ماڈل صرف بلیک کلر میں آتا ہے۔ جبکہ کم قیمت والے ماڈلس تین نئے کلر میں دستیاب ہے۔ نئی بولیٹ 350 ای ایس جیٹ بلیک، ریگل ریڈ اور رائل بلیو کلر میں آئی ہے۔ وہیں اسٹانڈرڈ 350 ای ایس پہلے میرون اور سلور میں ہی آتی تھی۔

نئی اور پرانی بولیٹ میں کیا ہے فرق

بولیٹ کے دونوں ویرینٹ میں صرف کاسمیٹک بدلاؤ کیے گئے ہیں۔ اسٹانڈرڈ بولیٹ میں جن جگہوں پر کروم ہے۔ ان میں زیادہ تر جگہوں پر نئی بائیک میں کروم ہٹاکر بلیک فینش دی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like