Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: رائل چیلنجرز بنگلور نے لانچ کی نئی جرسی

اسپورٹس ڈسک،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اس سال آئی پی ایل کی شروعات 29مارچ سے ہورہی ہے۔ آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے جمعہ کو اپنے فینس کو چونکا دیا جب اس نے ایک ہی دن میں ٹیم کا نیا لوگوں اور نئی جرسی لانچ کردیا۔ نئی جرسی میں اے بی ڈویلیئرز، کپتان ویراٹ کوہلی اور سپنر چہل نظر آرہے ہیں۔ فنانشل سروسز انڈسٹری میں متھوت بلیو کے نام سے مشہور متھوت پاپچن گروپ (ایم پی جی) نے جمعہ کو آر سی بی کا ٹائٹل اسپانسر بننے کا اعلان کیا۔ اب رائل چینلجر کے ساتھ 2020 سیزن کے ساتھ اگلے تین سال تک ملک کے سب سے بڑے این بی ایف سی میں سے ایک متھوت فنکارپ کا نام بھی جڑ گیا ہے۔

آر سی بی نے جمعہ کو اپنے آفیشل ٹیوٹر اکاؤنٹ پر سب سے پہلے لوگو بدلنے کی خبر شیئر کی تھی۔ نئے لوگو میں سونے کے رنگ کا شیر ہے اور اسکے ارد گرد لال رنگ کا استعمال ہوا ہے۔جو رائل چینلجرس کا روایتی رنگ ہے۔

Tags: